aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "adle-kaa-badlaa"
ہر اک آنسو کا بدلا ہو سکتا ہےیہ موتی انگارے بھی بن سکتے ہیں
کیا بلا تھی ادائے پرسش یارمجھ سے اظہار مدعا نہ ہوا
چراغوں کے بدلے مکاں جل رہے ہیںنیا ہے زمانہ نئی روشنی ہے
دل کے بدلے وہ شوخ چلتے وقتدے گیا ہم کو انتظار اپنا
دن جدائی کا دیا وصل کی شب کے بدلےلینے تھے اے فلک پیر یہ کب کے بدلے
سنبھالا ہوش تو مرنے لگے حسینوں پرہمیں تو موت ہی آئی شباب کے بدلے
وفاؤں کے بدلے جفا کر رہے ہیںمیں کیا کر رہا ہوں وہ کیا کر رہے ہیں
ہم نے دیکھا ہے زمانے کا بدلنا لیکنان کے بدلے ہوئے تیور نہیں دیکھے جاتے
جو چاہتی دنیا ہے وہ مجھ سے نہیں ہوگاسمجھوتا کوئی خواب کے بدلے نہیں ہوگا
جنت ملی جھوٹوں کو اگر جھوٹ کے بدلےسچوں کو سزا میں ہے جہنم بھی گوارا
عقل نے ترک تعلق کو غنیمت جانادل کو بدلے ہوئے حالات پہ رونا آیا
گماں نہ تھا کہ لفافے میں خط کے بدلے وہلہو لہان تڑپتی زبان رکھ دے گا
رونے کے بدلے اپنی تباہی پہ ہنس دیاشاکرؔ نے اس طرح گلۂ آسماں کیا
مخالفت سے مری شخصیت سنورتی ہےمیں دشمنوں کا بڑا احترام کرتا ہوں
اس قدر آپ کے بدلے ہوئے تیور ہیں کہ میںاپنی ہی چیز اٹھاتے ہوئے ڈر جاتا ہوں
یوں سجا چاند کہ جھلکا ترے انداز کا رنگیوں فضا مہکی کہ بدلا مرے ہم راز کا رنگ
ہمیں نے چن لئے پھولوں کے بدلے خار دامن میںفقط گلچیں کے سر الزام ٹھہرایا نہیں جاتا
خیرات دینے والا پہلے یہ سوچتا ہےجو دے رہا ہوں اس کے بدلے میں کیا ملے گا
اثر زلف کا برملا ہو گیابلاؤں سے مل کر بلا ہو گیا
بند کمرے میں ذہن کیا بدلےگھر سے نکلو تو کچھ فضا بدلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books