aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "afvaah"
بے فکر رہو یارو میں آج بھی ہوں برباددن پھر گئے ہیں میرے افواہ اڑی ہوگی
عشق کیا ہے خوب صورت سی کوئی افواہ بسوہ بھی میرے اور تمہارے درمیاں اڑتی ہوئی
محبت مر گئی مشتاقؔ لیکن تم نہ مانو گےمیں یہ افواہ بھی تم کو سنا کر دیکھ لیتا ہوں
جنگ کا شور بھی کچھ دیر تو تھم سکتا ہےپھر سے اک امن کی افواہ اڑا دی جائے
بس ترے آنے کی اک افواہ کا ایسا اثرکیسے کیسے لوگ تھے بیمار اچھے ہو گئے
جہاں میں تھی بس اک افواہ تیرے جلووں کیچراغ دیر و حرم جھلملائے ہیں کیا کیا
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیںسامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
تو بھی سادہ ہے کبھی چال بدلتا ہی نہیںہم بھی سادہ ہیں اسی چال میں آ جاتے ہیں
بچھڑنے کا ارادہ ہے تو مجھ سے مشورہ کر لومحبت میں کوئی بھی فیصلہ ذاتی نہیں ہوتا
میں چاہتا تھا کہ اس کو گلاب پیش کروںوہ خود گلاب تھا اس کو گلاب کیا دیتا
نگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیںوہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں
ہمارے شہر کے لوگوں کا اب احوال اتنا ہےکبھی اخبار پڑھ لینا کبھی اخبار ہو جانا
ہم تو رات کا مطلب سمجھیں خواب، ستارے، چاند، چراغآگے کا احوال وہ جانے جس نے رات گزاری ہو
عرض احوال کو گلا سمجھےکیا کہا میں نے آپ کیا سمجھے
وہ یوں ملا تھا کہ جیسے کبھی نہ بچھڑے گاوہ یوں گیا کہ کبھی لوٹ کر نہیں آیا
شکست زندگی ویسے بھی موت ہی ہے ناتو سچ بتا یہ ملاقات آخری ہے نا
گل غنچے آفتاب شفق چاند کہکشاںایسی کوئی بھی چیز نہیں جس میں تو نہ ہو
اب جو پتھر ہے آدمی تھا کبھیاس کو کہتے ہیں انتظار میاں
اتنی ساری یادوں کے ہوتے بھی جب دل میںویرانی ہوتی ہے تو حیرانی ہوتی ہے
وہ چاندنی میں پھرتے ہیں گھر گھر یہ شور ہےنکلا ہے آفتاب شب ماہتاب میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books