aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ahaata"
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیںتجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیاہر فکر کو دھوئیں میں اڑاتا چلا گیا
تیری محفل سے اٹھاتا غیر مجھ کو کیا مجالدیکھتا تھا میں کہ تو نے بھی اشارہ کر دیا
جسے نہ آنے کی قسمیں میں دے کے آیا ہوںاسی کے قدموں کی آہٹ کا انتظار بھی ہے
دل پر دستک دینے کون آ نکلا ہےکس کی آہٹ سنتا ہوں ویرانے میں
آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہوسایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
کدھر سے برق چمکتی ہے دیکھیں اے واعظمیں اپنا جام اٹھاتا ہوں تو کتاب اٹھا
میں نے دن رات خدا سے یہ دعا مانگی تھیکوئی آہٹ نہ ہو در پر مرے جب تو آئے
نیند آئے تو اچانک تری آہٹ سن لوںجاگ اٹھوں تو بدن سے تری خوشبو آئے
اخترؔ گزرتے لمحوں کی آہٹ پہ یوں نہ چونکاس ماتمی جلوس میں اک زندگی بھی ہے
آج بھی نقش ہیں دل پر تری آہٹ کے نشاںہم نے اس راہ سے اوروں کو گزرنے نہ دیا
تجھ کو خبر نہیں کہ ترا کرب دیکھ کراکثر ترا مذاق اڑاتا رہا ہوں میں
خاموشی میں چاہے جتنا بیگانہ پن ہولیکن اک آہٹ جانی پہچانی ہوتی ہے
کوئی آواز نہ آہٹ نہ کوئی ہلچل ہےایسی خاموشی سے گزرے تو گزر جائیں گے
کوئی ہلچل ہے نہ آہٹ نہ صدا ہے کوئیدل کی دہلیز پہ چپ چاپ کھڑا ہے کوئی
زندگی میں تو وہ محفل سے اٹھا دیتے تھےدیکھوں اب مر گئے پر کون اٹھاتا ہے مجھے
یہ زلف بردوش کون آیا یہ کس کی آہٹ سے گل کھلے ہیںمہک رہی ہے فضائے ہستی تمام عالم بہار سا ہے
شام اتری ہے پھر احاطے میںجسم پر روشنی کے گھاؤ لیے
کوئی دستک کوئی آہٹ نہ شناسا آوازخاک اڑتی ہے در دل پہ بیاباں کی طرح
شام ڈھلے آہٹ کی کرنیں پھوٹی تھیںسورج ڈوب کے میرے گھر میں نکلا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books