aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ahd"
کسی کا عہد جوانی میں پارسا ہوناقسم خدا کی یہ توہین ہے جوانی کی
کچھ نہ پوچھو فراقؔ عہد شبابرات ہے نیند ہے کہانی ہے
جس عہد میں لٹ جائے فقیروں کی کمائیاس عہد کے سلطان سے کچھ بھول ہوئی ہے
اسیر پنجۂ عہد شباب کر کے مجھےکہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے
جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریںبچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے
محبت وہیں تک ہے سچی محبتجہاں تک کوئی عہد و پیماں نہیں ہے
تا پھر نہ انتظار میں نیند آئے عمر بھرآنے کا عہد کر گئے آئے جو خواب میں
تمہارے عہد وفا کو میں عہد کیا سمجھوںمجھے خود اپنی محبت پہ اعتبار نہیں
میرے لئے جینے کا سہارا ہے ابھی تکوہ عہد تمنا کہ تمہیں یاد نہ ہوگا
اک اور تیر چلا اپنا عہد پورا کرابھی پرندے میں تھوڑی سی جان باقی ہے
پرانے عہد میں بھی دشمنی تھیمگر ماحول زہریلا نہیں تھا
کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نےتو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم
میں نے جن کے لیے راہوں میں بچھایا تھا لہوہم سے کہتے ہیں وہی عہد وفا یاد نہیں
مزا ہے عہد جوانی میں سر پٹکنے کالہو میں پھر یہ روانی رہے رہے نہ رہے
عہد جوانی رو رو کاٹا پیری میں لیں آنکھیں موندیعنی رات بہت تھے جاگے صبح ہوئی آرام کیا
اس سے بڑھ کر کوئی انعام ہنر کیا ہے فرازؔاپنے ہی عہد میں ایک شخص فسانہ بن جائے
مدتوں بعد جو اس راہ سے گزرا ہوں قمرؔعہد رفتہ کو بہت یاد کیا ہے میں نے
جو تجھ بن نہ جینے کو کہتے تھے ہمسو اس عہد کو اب وفا کر چلے
گن رہا ہوں حرف ان کے عہد کےمجھ کو دھوکا دے رہی ہے یاد کیا
وفا کا عہد تھا دل کو سنبھالنے کے لئےوہ ہنس پڑے مجھے مشکل میں ڈالنے کے لئے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books