aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ahd-e-havas"
اغیار کا شکوہ نہیں اس عہد ہوس میںاک عمر کے یاروں نے بھی دل توڑ دیا ہے
آشنا کوئی نظر آتا نہیں یاں اے ہوسؔکس کو میں اپنا انیس کنج تنہائی کروں
صحرا میں ہوسؔ خار مغیلاں کی مدد سےبارے مرا خوں ہر خس و خاشاک کو پہنچا
ہوس ہم پار ہویں کیونکہ دریائے محبت سےقضا نے بادبان کشتئ تدبیر کو توڑا
ہوش و حواس کھونے لگا ہوں فراق میںتنہائیوں نے ایسا مقفل کیا مجھے
کوئی اور بھی مورد لطف ہوا ملی اہل ہوس کو ہوس کی سزاترے شہر میں تھے ہمیں اہل وفا ملی ایک ہمیں کو جلا وطنی
ایک دن دیکھنے کو آ جاتےیہ ہوس عمر بھر نہیں ہوتی
پھر سوچ کے یہ صبر کیا اہل ہوس نےبس ایک مہینہ ہی تو رمضان رہے گا
اہل ہوس تو خیر ہوس میں ہوئے ذلیلوہ بھی ہوئے خراب، محبت جنہوں نے کی
اول اول خوب دوڑی کشتیٔ اہل ہوسآخر آخر ڈوب مرنے کا مقام آ ہی گیا
کھا گئی اہل ہوس کی وضع اہل عشق کوبات کس کی رہ گئی کوئی عدو سچا نہ ہم
کی اس نے گرم سینۂ اہل ہوس میں جاآوے نہ کیوں پسند کہ ٹھنڈا مکان ہے
کس درجہ منافق ہیں سب اہل ہوس ثاقبؔاندر سے تو پتھر ہیں اور لگتے ہیں پانی سے
عشق کی طرز تکلم وہی چپ ہے کہ جو تھیلب خوش گوئے ہوس محو بیاں ہے کہ جو تھا
عہد شباب رفتہ کیا عہد پر فضا تھاجینے کا بھی مزا تھا مرنے کا بھی مزا تھا
دیا ہے غم کہ نچوڑے کبھی کبھی دل کوزمین چشم ہوس ورنہ کیسے تر ہوگی
دولت عہد جوانی ہو گئےچند لمحے جو کہانی ہو گئے
عہد آغاز تمنا بھی مجھے یاد نہیںمحو حیرت ہوں کہ اتنا بھی مجھے یاد نہیں
اسیر پنجۂ عہد شباب کر کے مجھےکہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے
میں بھی تلاش آب ہوس میں نکلا ہوںشور سنا تھا اک چشمے کے ابلنے کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books