aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aivaan-e-be-dar"
جی جلائے گا یہ آوارہ و بے در ہونادل دکھائیں گے یہ مہکے ہوئے گھر اب کے برس
ہر شخص یہاں گنبد بے در کی طرح ہےآواز پہ آواز دو سنتا نہیں کوئی
بے در و دیوار سا اک گھر بنایا چاہیئےکوئی ہمسایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو
کسی کے سنگ در سے ایک مدت سر نہیں اٹھامحبت میں ادا کی ہیں نمازیں بے وضو برسوں
دیکھیے دیکھیے ہے بندۂ بے دام سہیلؔنگہ نرگس مخمور ہے قیمت میری
کیوں نہ ٹھہریں ہدف ناوک بے داد کہ ہمآپ اٹھا لیتے ہیں گر تیر خطا ہوتا ہے
وہی لفظ ہیں در بے بہا مرے واسطےجنہیں چھو گئی ہو تری زباں مرے مہرباں
یہ سانحہ بھی بڑا عجب ہے کہ اپنے ایوان رنگ و بو میںہیں جمع سب مہر و ماہ و انجم پتا نہیں پھر بھی روشنی کا
رات دن ناقوس کہتے ہیں بآواز بلنددیر سے بہتر ہے کعبہ گر بتوں میں تو نہیں
کانوں میں گونجتی ہے وہ آواز دم بہ دماک ہاتھ رہ گیا ہے کہیں ہاتھ چھوڑ کر
لیے پھرا جو مجھے در بہ در زمانے میںخیال تجھ کو دل بے قرار کس کا تھا
ضعف سے گریہ مبدل بہ دم سرد ہواباور آیا ہمیں پانی کا ہوا ہو جانا
در بدر پھرنے نے میری قدر کھوئی اے فلکان کے دل میں ہی جگہ ملتی جو خلوت مانگتا
امید کا برا ہو سمجھا کہ آپ آئےبے وجہ شب کو ہل کر زنجیر در نے مارا
کیا بستیاں تھیں جن کو ہوا نے مٹا دیاہر نقش بے نوا در و دیوار دیکھیے
ہائے بیداد محبت کہ یہ ایں بربادیہم کو احساس زیاں بھی تو نہیں ہوتا ہے
در بہ در مارا پھرا میں جستجوئے یار میںزاہد کعبہ ہوا رہبان بت خانہ ہوا
عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایادرد کی دوا پائی درد بے دوا پایا
رسوا ہوئے ذلیل ہوئے در بدر ہوئےحق بات لب پہ آئی تو ہم بے ہنر ہوئے
ہر اک سے پوچھتے پھرتے ہیں تیرے خانہ بدوشعذاب دربدری کس کے گھر میں رکھا جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books