aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ajab"
یہ کیسا نشہ ہے میں کس عجب خمار میں ہوںتو آ کے جا بھی چکا ہے، میں انتظار میں ہوں
اک عجب حال ہے کہ اب اس کویاد کرنا بھی بے وفائی ہے
عجب تیری ہے اے محبوب صورتنظر سے گر گئے سب خوب صورت
نہ منزلوں کو نہ ہم رہ گزر کو دیکھتے ہیںعجب سفر ہے کہ بس ہم سفر کو دیکھتے ہیں
عجب چراغ ہوں دن رات جلتا رہتا ہوںمیں تھک گیا ہوں ہوا سے کہو بجھائے مجھے
اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہےجاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی
لڑکیوں کے دکھ عجب ہوتے ہیں سکھ اس سے عجیبہنس رہی ہیں اور کاجل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ
تلاش رزق کا یہ مرحلہ عجب ہے کہ ہمگھروں سے دور بھی گھر کے لیے بسے ہوئے ہیں
عجب حریف تھا میرے ہی ساتھ ڈوب گیامرے سفینے کو غرقاب دیکھنے کے لیے
دل سوز سے خالی ہے نگہ پاک نہیں ہےپھر اس میں عجب کیا کہ تو بیباک نہیں ہے
بکھرے ہوئے تھے لوگ خود اپنے وجود میںانساں کی زندگی کا عجب بندوبست تھا
عجب محفل ہے سب اک دوسرے پر ہنس رہے ہیںعجب تنہائی ہے خلوت کی خلوت رو رہی ہے
کوئی تو پھول کھلائے دعا کے لہجے میںعجب طرح کی گھٹن ہے ہوا کے لہجے میں
عجب نشہ ہے ترے قرب میں کہ جی چاہےیہ زندگی تری آغوش میں گزر جائے
اک عجب آمد و شد ہے کہ نہ ماضی ہے نہ حالجونؔ برپا کئی نسلوں کا سفر ہے مجھ میں
نکالے گئے اس کے معنی ہزارعجب چیز تھی اک مری خامشی
عاشق کی بھی ہستی ہے دنیا میں عجب ہستیزندہ ہے تو رسوا ہے مر جائے تو افسانہ
جو ملا اس نے بے وفائی کیکچھ عجب رنگ ہے زمانے کا
بزم وفا سجی تو عجب سلسلے ہوئےشکوے ہوئے نہ ان سے نہ ہم سے گلے ہوئے
عجب انداز سے یہ گھر گرا ہےمرا ملبہ مرے اوپر گرا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books