aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aka.Dte"
فصل گل آئی اٹھا ابر چلی سرد ہواسوئے مے خانہ اکڑتے ہوئے مے خوار چلے
میں چپ کراتا ہوں ہر شب امڈتی بارش کومگر یہ روز گئی بات چھیڑ دیتی ہے
دل کی بستی عجیب بستی ہےیہ اجڑنے کے بعد بستی ہے
یہاں مضبوط سے مضبوط لوہا ٹوٹ جاتا ہےکئی جھوٹے اکٹھے ہوں تو سچا ٹوٹ جاتا ہے
اللہ جانے کس پہ اکڑتا تھا رات دنکچھ بھی نہیں تھا پھر بھی بڑا بد زبان تھا
اے اہل وطن شام و سحر جاگتے رہنااغیار ہیں آمادۂ شر جاگتے رہنا
اسے معلوم تھا یہ شام جدائی ہے تو بسآخری بار بہت دیر اکٹھے بیٹھے
چھت کی کڑیوں سے اترتے ہیں مرے خواب مگرمیری دیواروں سے ٹکرا کے بکھر جاتے ہیں
کہیں کہیں سے کچھ مصرعے ایک آدھ غزل کچھ شعراس پونجی پر کتنا شور مچا سکتا تھا میں
کریم جو تجھے دینا ہے بے طلب دے دےفقیر ہوں پہ نہیں عادت سوال مجھے
ترے آنے کا دن ہے تیرے رستے میں بچھانے کوچمکتی دھوپ میں سائے اکٹھے کر رہا ہوں میں
شام اتری ہے پھر احاطے میںجسم پر روشنی کے گھاؤ لیے
پہلے پہلے ہوس اک آدھ دکاں کھولتی ہےپھر تو بازار کے بازار سے لگ جاتے ہیں
کبھی نہ سوچا تھا میں نے اڑان بھرتے ہوئےکہ رنج ہوگا زمیں پر مجھے اترتے ہوئے
ابلتے وقت پانی سوچتا ہوگا ضروراگر برتن نہ ہوتا تو بتاتا آگ کو
اس کی تہہ سے کبھی دریافت کیا جاؤں گا میںجس سمندر میں یہ سیلاب اکٹھے ہوں گے
اکٹھے کر کے تیری دوسری تصویر کھینچوں گاوہ سب جلوے جو چھن چھن کر تری چلمن سے نکلیں گے
ترے انتظار میں اس طرح مرا عہد شوق گزر گیاسر شام جیسے بساط دل کوئی خستہ حال سمیٹ لے
ہم کون شناور تھے کہ یوں پار اترتےسوکھے ہوئے ہونٹوں کی دعا لے گئی ہم کو
کیا خبر جس کا یہاں اتنا اڑاتے ہیں مذاقخود ہمیں بھی کبھی اس رنگ میں ڈھلنا پڑ جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books