aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "akhaa.Daa"
لکھا تھا ایک تختی پر کوئی بھی پھول مت توڑے مگر آندھی تو ان پڑھ تھیسو جب وہ باغ سے گزری کوئی اکھڑا کوئی ٹوٹا خزاں کے آخری دن تھے
اللہ جانے کس پہ اکڑتا تھا رات دنکچھ بھی نہیں تھا پھر بھی بڑا بد زبان تھا
اب تو ذرا سا گاؤں بھی بیٹی نہ دے اسےلگتا تھا ورنہ چین کا داماد آگرہ
فضائیں رقص میں ہیں اور برس رہی ہے شرابکسی نے جام سوئے آسماں اچھالا ہے
پیار وہ پیڑ ہے سو بار اکھاڑو دل سےپھر بھی سینے میں کوئی داب سلامت رہ جائے
زمیں پہ پاؤں ذرا احتیاط سے دھرنااکھڑ گئے تو قدم پھر کہاں سنبھلتے ہیں
اب بن کے فلک زاد دکھاتے ہیں ہمیں آنکھذرے وہی کل جن کو اچھالا تھا ہمیں نے
مشکلوں میں مسکرانا سیکھئےپھول بنجر میں اگانا سیکھئے
عاشق مزاج رہتے ہیں ہر وقت تاک میںسینہ کو اس طرح سے ابھارا نہ کیجیے
جانے کس رت میں کھلیں گے یہاں تعبیر کے پھولسوچتا رہتا ہوں اب خواب اگاتا ہوا میں
لکھی تھی غزل یہ آگرہ میںپہلی تاریخ جنوری کی
اپنے دراز قد پہ بہت ناز تھا جنہیںوہ پیڑ آندھیوں میں زمیں سے اکھڑ گئے
غم عشق ہی نے کاٹی غم عشق کی مصیبتاسی موج نے ڈبویا اسی موج نے ابھارا
ستیاناس ہو گیا دل کاعشق نے خوب کی اکھاڑ پچھاڑ
ان پری رویوں کی ایسی ہی اگر کثرت رہیتھوڑے عرصہ میں پرستاں آگرہ ہو جائے گا
نئی لاشیں بچھانے کے لیے ہیگڑے مردے اکھاڑے جا رہے ہیں
ہو گئے رخصت رئیسؔ و عالؔی و واصفؔ نثارؔرفتہ رفتہ آگرہ سیمابؔ سونا ہو گیا
مختصر بات تھی، پھیلی کیوں صبا کی ماننددرد مندوں کا فسانہ تھا، اچھالا کس نے
آگرہ چھوٹ گیا مہرؔ تو چنار میں بھیڈھونڈھا کرتی ہیں وہی کوچہ و بازار آنکھیں
مہتابؔ عمر بھر بھی نہ ہوگا رفو کبھیوہ پل جو نفرتوں نے ادھیڑا تھا ایک دن
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books