aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "akmal"
عمر بھر ملنے نہیں دیتی ہیں اب تو رنجشیںوقت ہم سے روٹھ جانے کی ادا تک لے گیا
جنہیں تاریخ بھی لکھتے ڈرے گیوہ ہنگامے یہاں ہونے لگے ہیں
بہت سی باتیں زباں سے کہی نہیں جاتیںسوال کر کے اسے دیکھنا ضروری ہے
ہماری فتح کے انداز دنیا سے نرالے ہیںکہ پرچم کی جگہ نیزے پہ اپنا سر نکلتا ہے
مدعا اظہار سے کھلتا نہیں ہےیہ زبان بے زبانی اور ہے
کتابوں سے نہ دانش کی فراوانی سے آیا ہےسلیقہ زندگی کا دل کی نادانی سے آیا ہے
اب کسی اور کا تم ذکر نہ کرنا مجھ سےورنہ اک خواب جو آنکھوں میں ہے مر جائے گا
فساد روکنے کم ظرف لوگ پہنچے ہیںگھروں میں رہ گئے روشن ضمیر جتنے تھے
آرزو ٹیس کرب تنہائیخود میں کتنا سمٹ گیا ہوں میں
میرا سایہ بھی بڑھ گیا مجھ سےاس سلیقہ سے گھٹ گیا ہوں میں
ہمیں پہ ختم ہیں جور و ستم زمانے کےہمارے بعد اسے کس کی آرزو ہوگی
نئی تحقیق نے قطروں سے نکالے دریاہم نے دیکھا ہے کہ ذروں سے زمانے نکلے
زندگی کے بہت قریب نہ جافاصلہ کچھ تو اپنے دھیان میں رکھ
ستاروں کی طرح الفاظ کی ضو بڑھتی جاتی ہےغزل میں حسن اس چہرے کی تابانی سے آیا ہے
ذہن میں اجنبی سمتوں کے ہیں پیکر لیکندل کے آئینے میں سب عکس پرانے نکلے
ہر ایک حرف سے جینے کا فن نمایاں ہوکچھ اس طرح کی عبارت نصاب میں لکھیے
ہر ایک آنکھ میں آنسو ہر ایک لب پہ فغاںیہ ایک شور قیامت سا کوبکو کیا ہے
اکملؔ آج کا انساں کتنا بے تحمل ہےدل میں کچھ خلش ابھری اور داغ دی سازش
جو تو نہیں ہے تو لگتا ہے اب کہ تو کیا ہےتمام عالم وحشت یہ چار سو کیا ہے
انگلیوں کے ہنر سے اے اکملؔشکل پاتی ہے چاک پر مٹی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books