aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "amethii"
جب تجھے یاد کر لیا صبح مہک مہک اٹھیجب ترا غم جگا لیا رات مچل مچل گئی
زندگی ہے اپنے قبضے میں نہ اپنے بس میں موتآدمی مجبور ہے اور کس قدر مجبور ہے
جب غم ہوا چڑھا لیں دو بوتلیں اکٹھیملا کی دوڑ مسجد اکبرؔ کی دوڑ بھٹی
جس کی جانب اداؔ نظر نہ اٹھیحال اس کا بھی میرے حال سا تھا
مہک اٹھی ہے فضا پیرہن کی خوشبو سےچمن دلوں کا کھلانے کو عید آئی ہے
آنکھوں میں دمک اٹھی ہے تصویر در و بامیہ کون گیا میرے برابر سے نکل کر
زمیں سے اٹھی ہے یا چرخ پر سے اتری ہےیہ آگ عشق کی یارب کدھر سے اتری ہے
کسی میں تاب کہاں تھی کہ دیکھتا ان کواٹھی نقاب تو حیرت نقاب ہو کے رہی
مری خاک بھی اڑے گی با ادب تری گلی میںترے آستاں سے اونچا نہ مرا غبار ہوگا
ابھی میان میں تلوار مت رکھو اپنیابھی تو شہر میں اک بے قصور باقی ہے
چمن سے کون چلا ہے خموشیاں لے کرکلی کلی تڑپ اٹھی ہے سسکیاں لے کر
نگہ اٹھی تو زمانے کے سامنے ترا روپپلک جھکی تو مرے دل کے روبرو ترا غم
جس کی اس عالم صورت میں ہے رنگ آمیزیاسی تصویر کا خاکہ تو یہ انسان بھی ہے
خشک آنکھوں سے اٹھی موج تو دنیا ڈوبیہم جسے سمجھے تھے صحرا وہ سمندر نکلا
ایسی اونچی بھی تو دیوار نہیں گھر کی ترےرات اندھیری کوئی آوے گی نہ برسات میں کیا
کتنی دیواریں اٹھی ہیں ایک گھر کے درمیاںگھر کہیں گم ہو گیا دیوار و در کے درمیاں
بچپن میں شوق سے جو گھروندے بنائے تھےاک ہوک سی اٹھی انہیں مسمار دیکھ کر
اٹھی ہیں میری خاک سے آفات سب کی سبنازل ہوئی نہ کوئی بلا آسمان سے
نئے سرے سے جل اٹھی ہے پھر پرانی آگعجیب لطف تجھے بھولنے میں آیا ہے
ایسا چہرہ کہ آنکھ بول اٹھیمعجزہ آئنے کے بعد کا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books