aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "andaaz-e-karam"
پردۂ لطف میں یہ ظلم و ستم کیا کہیےہائے ظالم ترا انداز کرم کیا کہیے
فریب ابر کرم بھی بڑا سہارا ہےبلا سے نخل تمنا خزاں رسیدہ نہیں
اک یہ بھی تو انداز علاج غم جاں ہےاے چارہ گرو درد بڑھا کیوں نہیں دیتے
دعائیں مانگی ہیں ساقی نے کھول کر زلفیںبسان دست کرم ابر دجلہ بار برس
کل بزم میں سب پر نگہ لطف و کرم تھیاک میری طرف تو نے ستم گار نہ دیکھا
پھر دیکھیے انداز گل افشانیٔ گفتاررکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے
شرح اندوہ محبت پہ تبسم کیسایہ کوئی زاویۂ لطف و کرم ہو تو کہو
بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔتماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں
ذرا چشم کرم سے دیکھ لو تمسہارا ڈھونڈھتا ہوں زندگی کا
اس نے چپل بھی چوم کر مارییہ بھی انداز دل ربائی ہے
گل پھینکے ہے اوروں کی طرف بلکہ ثمر بھیاے خانہ بر انداز چمن کچھ تو ادھر بھی
ہزاروں چاند ستارے چمک گئے ہوتےکبھی نظر جو تری مائل کرم ہوتی
دریغ چشم کرم سے نہ رکھ کہ اے ظالمکرے ہے دل کو مرے تیری یک نظر محظوظ
توڑ کر عہد کرم نا آشنا ہو جائیےبندہ پرور جائیے اچھا خفا ہو جائیے
مجھ پہ ہو جائے تری چشم کرم گر پل بھرپھر میں یہ دونوں جہاں ''بات ذرا سی'' لکھوں
شمع کا شانۂ اقبال ہے توفیق کرمغنچہ گل ہوتے ہی خود صاحب زر ہوتا ہے
دیکھا یہ آپ نے مرا انداز خود کشیخود اپنے دشمنوں کا طرف دار میں ہی تھا
خط و کاکل و زلف و انداز و نازہوئیں دام رہ صد گرفتاریاں
حسن نے دست کرم کھینچ لیا ہے کیا خوباب مجھے بھی ہوس لذت آزار نہیں
یا ابر کرم بن کے برس خشک زمیں پریا پیاس کے صحرا میں مجھے جینا سکھا دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books