aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "andesh"
قبل آغاز ہی انجام کا ڈر ہوتا ہےدور اندیش بڑا تنگ نظر ہوتا ہے
چاہو گے تو کیا ہے نہ نباہو گے تو کیا ہے بہت اتراؤ نہ دل دے کے یہ کس کام کا دلہے غم و اندوہ کا مارا ابھی چاہوں تو میں رکھ دوں اسے تلووں سے مسل کر ابھی منہ
عاشق کو دیکھتے ہیں دوپٹے کو تان کردیتے ہیں ہم کو شربت دیدار چھان کر
اشک غم دیدۂ پر نم سے سنبھالے نہ گئےیہ وہ بچے ہیں جو ماں باپ سے پالے نہ گئے
انیسؔ آساں نہیں آباد کرنا گھر محبت کایہ ان کا کام ہے جو زندگی برباد کرتے ہیں
تمام عمر جو کی ہم سے بے رخی سب نےکفن میں ہم بھی عزیزوں سے منہ چھپا کے چلے
انیسؔ دم کا بھروسا نہیں ٹھہر جاؤچراغ لے کے کہاں سامنے ہوا کے چلے
دکھ اداسی ملال غم کے سوااور بھی ہے کوئی مکان میں کیا
میں ان سے بھی ملا کرتا ہوں جن سے دل نہیں ملتامگر خود سے بچھڑ جانے کا اندیشہ بھی رہتا ہے
رات گزرتے شاید تھوڑا وقت لگےدھوپ انڈیلو تھوڑی سی پیمانے میں
سوائے خاک کے باقی اثر نشاں سے نہ تھےزمیں سے دب گئے دبتے جو آسماں سے نہ تھے
نیا یوں ہے کہ ان دیکھا ہے سب کچھیہاں تک روشنی آتی کہاں تھی
لگا رہا ہوں مضامین نو کے پھر انبارخبر کرو مرے خرمن کے خوشہ چینوں کو
اگلے وقتوں کے ہیں یہ لوگ انہیں کچھ نہ کہوجو مے و نغمہ کو اندوہ ربا کہتے ہیں
کریم جو تجھے دینا ہے بے طلب دے دےفقیر ہوں پہ نہیں عادت سوال مجھے
گرمی سے مضطرب تھا زمانہ زمین پربھن جاتا تھا جو گرتا تھا دانا زمین پر
خاک سے ہے خاک کو الفت تڑپتا ہوں انیسؔکربلا کے واسطے میں کربلا میرے لیے
اس پہ حیراں ہیں خریدار کہ قیمت ہے بہتمیرے گوہر کی تب و تاب نہیں دیکھتے ہیں
کسے خبر کہ سفینے ڈبو چکی کتنےفقیہ و صوفی و شاعر کی ناخوش اندیشی
گل دستۂ معنی کو نئے ڈھنگ سے باندھوںاک پھول کا مضموں ہو تو سو رنگ سے باندھوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books