aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "anjaam-e-amal"
انجام وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کیمرنے کی دعا مانگی جینے کی سزا پائی
یہاں کوتاہی ذوق عمل ہے خود گرفتاریجہاں بازو سمٹتے ہیں وہیں صیاد ہوتا ہے
مستعد ہوں ترے زلفوں کی سیاہی لے کرصفحۂ نامۂ اعمال کوں کالا کرنے
پوچھا جو میں نے یار سے انجام سوز عشقشوخی سے اک چراغ کو اس نے بجھا دیا
جب میں کہتا ہوں کہ یا اللہ میرا حال دیکھحکم ہوتا ہے کہ اپنا نامۂ اعمال دیکھ
ہر قدم پر ہے احتساب عملاک قیامت پہ انحصار نہیں
معلوم جو ہوتا ہمیں انجام محبتلیتے نہ کبھی بھول کے ہم نام محبت
موت انجام زندگی ہے مگرلوگ مرتے ہیں زندگی کے لیے
حسن کے ناز اٹھانے کے سواہم سے اور حسن عمل کیا ہوگا
ہم اپنی نیکی سمجھتے تو ہیں تجھے لیکنشمار نامۂ اعمال میں نہیں کرتے
مجھ کو معلوم ہے انجام محبت کیا ہےایک دن موت کی امید پہ جینا ہوگا
تیرا مرنا عشق کا آغاز تھاموت پر ہوگا مرے انجام عشق
حسن عمل میں برکتیں ہوتی ہیں بے شمارپتھر بھی توڑیئے تو سلیقے سے توڑیئے
برباد گلستاں کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھاہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا
آغاز محبت سے انجام محبت تکگزرا ہے جو کچھ ہم پر تم نے بھی سنا ہوگا
اسے خبر ہے کہ انجام وصل کیا ہوگاوہ قربتوں کی تپش فاصلے میں رکھتی ہے
جرم اتنے کر چلا ہوں حشر تک لکھیں گے روزکاتب اعمال پائیں گے نہ فرصت کام سے
تھے یہاں سارے عمل رد عمل کے محتاجزندگی بھی ہمیں درکار تھی مرنے کے لیے
اے فلک کچھ تو اثر حسن عمل میں ہوتاشیشہ اک روز تو واعظ کے بغل میں ہوتا
روز حساب جب مرا پیش ہو دفتر عملآپ بھی شرمسار ہو مجھ کو بھی شرمسار کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books