aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "anjaam-e-ishq"
پوچھا جو میں نے یار سے انجام سوز عشقشوخی سے اک چراغ کو اس نے بجھا دیا
تیرا مرنا عشق کا آغاز تھاموت پر ہوگا مرے انجام عشق
اے مقلد بو الہوس ہم سے نہ کر دعوائے عشقداغ لالہ کی طرح رکھتے ہیں مادر زاد ہم
عشقؔ روشن تھا وہاں دیدۂ آہو سے چراغمیں جو یک رات گیا قیس کے کاشانے میں
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
تھا جس پہ ناز کبھی اب وہ آرزو نہ رہینیاز عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
تو جو تلوار سے نہلائے لہو میں مجھ کوغسل صحت ہوا بھی عشق کی بیماری سے
یہ دل کب عشق کے قابل رہا ہےکہاں اس کو دماغ و دل رہا ہے
آغاز عشق عمر کا انجام ہو گیاناکامیوں کے غم میں مرا کام ہو گیا
ایک ہی انجام ہے اے دوست حسن و عشق کاشمع بھی بجھتی ہے پروانوں کے جل جانے کے بعد
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
انجام وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کیمرنے کی دعا مانگی جینے کی سزا پائی
معلوم جو ہوتا ہمیں انجام محبتلیتے نہ کبھی بھول کے ہم نام محبت
موت انجام زندگی ہے مگرلوگ مرتے ہیں زندگی کے لیے
مجھ کو معلوم ہے انجام محبت کیا ہےایک دن موت کی امید پہ جینا ہوگا
برباد گلستاں کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھاہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا
آغاز محبت سے انجام محبت تکگزرا ہے جو کچھ ہم پر تم نے بھی سنا ہوگا
اسے خبر ہے کہ انجام وصل کیا ہوگاوہ قربتوں کی تپش فاصلے میں رکھتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books