aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "anjaam-e-soz-e-Gam"
پوچھا جو میں نے یار سے انجام سوز عشقشوخی سے اک چراغ کو اس نے بجھا دیا
سوز غم ہی سے مری آنکھ میں آنسو آئےسوچتا ہوں کہ اسے آگ کہوں یا پانی
اب مجھ کو گوارا نہیں سوز غم فرقتمیں تیرے بنا ہجر میں مر جاؤں گا اک دن
سوز غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیاجا تجھے کشمکش دہر سے آزاد کیا
سوز غم سے اشک کا ایک ایک قطرہ جل گیاآگ پانی میں لگی ایسی کہ دریا جل گیا
اے سوز عشق پنہاں اب قصہ مختصر ہےاکسیر ہو چلا ہوں اک آنچ کی کسر ہے
اے سوز جاں گداز ابھی میں جوان ہوںاے درد لا علاج یہ عمر شباب ہے
اے سوز عشق تو نے مجھے کیا بنا دیامیری ہر ایک سانس مناجات ہو گئی
ہے تماشا گاہ سوز تازہ ہر یک عضو تنجوں چراغان دوالی صف بہ صف جلتا ہوں میں
آتش دوزخ میں یہ گرمی کہاںسوز غم ہائے نہانی اور ہے
دونوں ہوں کیسے ایک جا مہدیؔ سرور و سوز دلبرق نگاہ ناز نے گر کے بتا دیا کہ یوں
شب گزیدہ کو ترے اس کی خبر ہی کب تھیدن جو آئے گا غم لا متناہی دے گا
اہل ایماں سوزؔ کو کہتے ہیں کافر ہو گیاآہ یا رب راز دل ان پر بھی ظاہر ہو گیا
مری زندگی کا محور یہی سوز و ساز ہستیکبھی جذب والہانہ کبھی ضبط عارفانہ
غم عشق میں کاری دوا نہ دعا یہ ہے روگ کٹھن یہ ہے درد براہم کرتے جو اپنے سے ہو سکتا کبھی ہم سے بھی کچھ نہ کہا تم نے
سینہ میں دل ہے دل میں داغ داغ میں سوز و ساز عشقپردہ بہ پردہ ہے نہاں پردہ نشیں کا راز عشق
موت انجام زندگی ہے مگرلوگ مرتے ہیں زندگی کے لیے
آغاز محبت سے انجام محبت تک''اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے''
آغاز محبت سے انجام محبت تکگزرا ہے جو کچھ ہم پر تم نے بھی سنا ہوگا
اسے خبر ہے کہ انجام وصل کیا ہوگاوہ قربتوں کی تپش فاصلے میں رکھتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books