aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "anjum"
ملنا تھا اتفاق بچھڑنا نصیب تھاوہ اتنی دور ہو گیا جتنا قریب تھا
ماں کی دعا نہ باپ کی شفقت کا سایا ہےآج اپنے ساتھ اپنا جنم دن منایا ہے
ساتھ بارش میں لیے پھرتے ہو اس کو انجمؔتم نے اس شہر میں کیا آگ لگانی ہے کوئی
عروج آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیںکہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہ کامل نہ بن جائے
کچھ دن سے زندگی مجھے پہچانتی نہیںیوں دیکھتی ہے جیسے مجھے جانتی نہیں
دھوپ نکلی ہے بارشوں کے بعدوہ ابھی رو کے مسکرائے ہیں
تم اکیلے میں ملے ہی نہیں ورنہ تم کواور ہی طرح کے اک شخص سے ملواتا میں
کیسا فراق کیسی جدائی کہاں کا ہجروہ جائے گا اگر تو خیالوں میں آئے گا
چراغ چاند شفق شام پھول جھیل صباچرائیں سب نے ہی کچھ کچھ شباہتیں تیری
ہم سے پوچھو مزاج بارش کاہم جو کچے مکان والے ہیں
اتنا بے تاب نہ ہو مجھ سے بچھڑنے کے لیےتجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے
سچ کے سودے میں نہ پڑنا کہ خسارا ہوگاجو ہوا حال ہمارا سو تمہارا ہوگا
کوئی تہمت ہو مرے نام چلی آتی ہےجیسے بازار میں ہر گھر سے گلی آتی ہے
چلو بانٹ لیتے ہیں اپنی سزائیںنہ تم یاد آؤ نہ ہم یاد آئیں
دل سے اٹھتا ہے صبح و شام دھواںکوئی رہتا ہے اس مکاں میں ابھی
روشنی بھی نہیں ہوا بھی نہیںماں کا نعم البدل خدا بھی نہیں
کبھی کبھی تو یہ دل میں سوال اٹھتا ہےکہ اس جدائی میں کیا اس نے پا لیا ہوگا
ماں مجھے دیکھ کے ناراض نہ ہو جائے کہیںسر پہ آنچل نہیں ہوتا ہے تو ڈر ہوتا ہے
انسان کی نیت کا بھروسہ نہیں کوئیملتے ہو تو اس بات کو امکان میں رکھنا
تجھ کو دنیا کے ساتھ چلنا ہےتو مرے ساتھ چل نہ پائے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books