aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "annyaa.e"
انیائے نے بھر دی ہے بہت آگ دلوں میںلنکا ہی کہیں اس میں جو جل جائے تو اچھا
عکس کس چیز کا آئینۂ حیرت میں نہیںتیری صورت میں ہے کیا جو میری صورت میں نہیں
آئینۂ رنگین جگر کچھ بھی نہیں کیاکیا حسن ہی سب کچھ ہے نظر کچھ بھی نہیں کیا
تقدیر کے چہرہ کی شکن دیکھ رہا ہوںآئینۂ حالات ہے دنیا تیری کیا ہے
آؤ تو میرے آئنۂ دل کے سامنےایسا حسیں دکھاؤں کہ ایسا نہ ہو کہیں
میں ہی آئینۂ دنیا میں چلا آیا ہوںیا چلی آئی ہے دنیا مرے آئینے میں
دل اور سیہ ہو گئے ماہ رمضاں میںاک حوض ہے آئینۂ نیرنگ زمیں پر
ہو گیا آئنہ حال بھی گرد آلودہگود میں لاشئہ ماضی کو لیے بیٹھا ہوں
میں اوروں کو کیا پرکھوں آئنۂ عالم میںمحتاج شناسائی جب اپنا ہی چہرا ہے
حیران ہیں اب جائیں کہاں ڈھونڈنے تم کوآئینۂ ادراک میں بھی تم نہیں رہتے
اس زاویے سے دیکھیے آئینۂ حیاتجس زاویے سے میں نے لگایا ہے دھوپ میں
آشیاں جلنے پہ بنیاد نئی پڑتی ہےعکس تخریب کو آئینۂ تعمیر کہو
اظہار نارسا سہی وہ صورت جمالآئینۂ خیال میں بھی ہو بہو نہ تھی
صاف کیا ہو صحبت ظاہر سے باطن کا غبارمنہ نظر آتا نہیں آئینۂ تصویر میں
کہیے آئینۂ صد فصل بہاراں تجھ کوکتنے پھولوں کی مہک ہے ترے پیراہن میں
گر دیکھیے تو آئینۂ قد نما کی شکلصورت میں بن رہا ہوں تمام انتظار کی
مرے آئینۂ دل کا اسے منظور تھا لیناجو غیروں میں کہا بھونڈا برا بد رنگ ناکارہ
اس قدر محو نہ ہوں آپ خود آرائی میںداغ لگ جائے نہ آئینۂ یکتائی میں
آئینۂ حیات میں برسوں سے اے وقاصٹھہرا ہوا ہے عکس ترے خد و خال کا
ذات خاکی کی تہوں میں خفتہ ہیں انواع خاکرنگہائے تہ بہ تہ کا پیچ و خم کچھ اور ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books