aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "anokhe"
میری آنکھوں میں انوکھے جرم کی تجویز تھیصرف دیکھا تھا اسے اس کا بدن میلا ہوا
یہ منظر یہ روپ انوکھے سب شہکار ہمارے ہیںہم نے اپنے خون جگر سے کیا کیا نقش ابھارے ہیں
بجٹ میں نے دیکھے ہیں سارے ترےانوکھے انوکھے خسارے ترے
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گاوقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائلجب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
کب ٹھہرے گا درد اے دل کب رات بسر ہوگیسنتے تھے وہ آئیں گے سنتے تھے سحر ہوگی
شام سے آنکھ میں نمی سی ہےآج پھر آپ کی کمی سی ہے
کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرفکسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے
تمہیں ضرور کوئی چاہتوں سے دیکھے گامگر وہ آنکھیں ہماری کہاں سے لائے گا
حیا نہیں ہے زمانے کی آنکھ میں باقیخدا کرے کہ جوانی تری رہے بے داغ
آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گاجانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا
ترے جمال کی تصویر کھینچ دوں لیکنزباں میں آنکھ نہیں آنکھ میں زبان نہیں
جانتا ہے کہ وہ نہ آئیں گےپھر بھی مصروف انتظار ہے دل
آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھوزندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو
کبھی کبھی تو چھلک پڑتی ہیں یوں ہی آنکھیںاداس ہونے کا کوئی سبب نہیں ہوتا
بہت سے خواب دیکھو گے تو آنکھیںتمہارا ساتھ دینا چھوڑ دیں گی
اب دل کی تمنا ہے تو اے کاش یہی ہوآنسو کی جگہ آنکھ سے حسرت نکل آئے
صرف ہاتھوں کو نہ دیکھو کبھی آنکھیں بھی پڑھوکچھ سوالی بڑے خوددار ہوا کرتے ہیں
یوں دیکھتے رہنا اسے اچھا نہیں محسنؔوہ کانچ کا پیکر ہے تو پتھر تری آنکھیں
سایہ ہے کم کھجور کے اونچے درخت کاامید باندھئے نہ بڑے آدمی کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books