aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ant"
عمارت دیر و مسجد کی بنی ہے اینٹ و پتھر سےدل ویرانہ کی کس چیز سے تعمیر ہوتی ہے
نہ اس کا انت ہے کوئی نہ استعارہ ہےیہ داستان ہے ہجر و وصال سے باہر
زمین لے کے وہ آئے تو گھر بنایا جائےکھڑے ہیں دیر سے ہم لوگ اینٹ گارے لئے
یاد آئے تو مجھ کو بہت جب شب کٹے جب پو پھٹےجب وادیوں میں دور تک کہرا دکھے بے انت سا
گزشتہ رت کا امیں ہوں نئے مکان میں بھیپرانی اینٹ سے تعمیر کرتا رہتا ہوں
اینٹ سے اینٹ جوڑ کر، خواب بنا رہا ہوں میںرخنے نہ ڈال میرے یار، خواب کی دیکھ بھال میں
سر کے نیچے اینٹ رکھ کر عمر بھر سویا ہے توآخری بستر بھی عامرؔ تیرا فرش خاک تھا
یہ اونٹ اور کسی کے ہیں دشت میرا ہےسوار میرے نہیں سارباں نہیں میرا
ان کی ہزار کوششیں اور ضد الگ رہیاپنی تو ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ رہی
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونقوہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیںتجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسےتیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے
اپنی انا کی آج بھی تسکین ہم نے کیجی بھر کے اس کے حسن کی توہین ہم نے کی
کس لیے دیکھتی ہو آئینہتم تو خود سے بھی خوب صورت ہو
ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کوکیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا
نہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتیمگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں
ہم کو ان سے وفا کی ہے امیدجو نہیں جانتے وفا کیا ہے
وہ آئے گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہےکبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
انداز اپنا دیکھتے ہیں آئنے میں وہاور یہ بھی دیکھتے ہیں کوئی دیکھتا نہ ہو
کشتیاں سب کی کنارے پہ پہنچ جاتی ہیںناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books