aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "anuup"
کم سنی میں تو حسیں عہد وفا کرتے ہیںبھول جاتے ہیں مگر سب جو شباب آتا ہے
اچھے لوگوں سے مل جل کر دیکھو ناہم بھی ہیں ہم سے بھی کھل کر دیکھو نا
جس محبت کی بات کرتے ہوہم سے کیا تم نے وہ نبھائی ہے
زمین پاؤں میں اور سر پہ آسمان لیےبھٹک رہا ہوں میں اتنا بڑا مکان لیے
میری آنکھوں میں گئی رات کا منظر رکھ دےمیں ہوں قطرہ مرے پہلو میں سمندر رکھ دے
میرے اس کے درمیاں کچھ بد گمانی آ گئیپھر حقیقت میں وہی جھوٹی کہانی آ گئی
ہر گام پہ دشواری ہر موڑ پہ پہرے ہیںاب آپ سے ملنے کے دن کتنے سنہرے ہیں
اپنے ہاتھوں سے زہر مت دیجےیہ کہیں زندگی نہ بن جائے
ہمارے نام یہ پیغام تھا کہ جل جاؤاور اس کے نام کے آگے بہار لکھا تھا
یہاں غریب کو سب کچھ تو دے دیا اس نےزمیں بچھائے ہے اور آسمان اوڑھے ہے
ہمارے اس کے درمیاں یہ کیسا فاصلہ رہااسے بھی سب خبر رہی ہمیں بھی سب پتا رہا
قاتل ہو تم ہار نہ مانوجان ہے مجھ میں باقی اور
اسے ہنر ہے نگاہوں سے بات کرنے کامیں بے زبان سا لگتا ہوں یہ زبان لیے
راز ہے لیکن پھر بھی تم کو سچی بات بتاتے ہیںاپنے گھر کے دیے سے اکثر ہاتھ مرے جل جاتے ہیں
یہ کیسے لوگ ہیں یہ کون سی عداوت ہےذرا سی بات میں جو خاندان تک جائیں
ہمیں خبر نہ ہوئی اور رات آ پہنچیکہاں سے دیکھو کہاں تک حیات آ پہنچی
کچھ ایسا پیاس کا غلبہ تھا ہر طرف طاریہر ایک آنکھ سے لب تک فرات آ پہنچی
میں سورج تھا مجھ کو رات بھگو ڈالاشبنم نے سارا منظر ہی دھو ڈالا
روشنی اس گھر کی زینت بن گئیمیرے گھر سورج پہ پھر پہرا لگا
ذہن میں ایک بات بیٹھ گئیاب وہ اترے تو کوئی بات کریں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books