aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "anwar"
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوںاب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں
فرشتوں سے بھی اچھا میں برا ہونے سے پہلے تھاوہ مجھ سے انتہائی خوش خفا ہونے سے پہلے تھا
اتفاق اپنی جگہ خوش قسمتی اپنی جگہخود بناتا ہے جہاں میں آدمی اپنی جگہ
برا برے کے علاوہ بھلا بھی ہوتا ہےہر آدمی میں کوئی دوسرا بھی ہوتا ہے
صرف اس کے ہونٹ کاغذ پر بنا دیتا ہوں میںخود بنا لیتی ہے ہونٹوں پر ہنسی اپنی جگہ
اس تعلق میں نہیں ممکن طلاقیہ محبت ہے کوئی شادی نہیں
اس وقت وہاں کون دھواں دیکھنے جائےاخبار میں پڑھ لیں گے کہاں آگ لگی تھی
جناب کے رخ روشن کی دید ہو جاتیتو ہم سیاہ نصیبوں کی عید ہو جاتی
جاگتے جاگتے اک عمر کٹی ہو جیسےجان باقی ہے مگر سانس رکی ہو جیسے
محبت رہی چار دن زندگی میںرہا چار دن کا اثر زندگی بھر
دل سلگتا ہے ترے سرد رویے سے مرادیکھ اب برف نے کیا آگ لگا رکھی ہے
نہ میں سمجھا نہ آپ آئے کہیں سےپسینہ پوچھیے اپنی جبیں سے
سنو کہ اب ہم گلاب دیں گے گلاب لیں گےمحبتوں میں کوئی خسارہ نہیں چلے گا
کہہ تو سکتا ہوں مگر مجبور کر سکتا نہیںاختیار اپنی جگہ ہے بے بسی اپنی جگہ
ہم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر سہیکس نے توڑا دل ہمارا یہ کہانی پھر سہی
اے کاش ہماری قسمت میں ایسی بھی کوئی شام آ جائےاک چاند فلک پر نکلا ہو اک چاند سر بام آ جائے
کافی نہیں خطوط کسی بات کے لئےتشریف لائیے گا ملاقات کے لئے
مرے اشک بھی ہیں اس میں یہ شراب ابل نہ جائےمرا جام چھونے والے ترا ہاتھ جل نہ جائے
کس قدر بد نامیاں ہیں میرے ساتھکیا بتاؤں کس قدر تنہا ہوں میں
مسکرائے بغیر بھی وہ ہونٹنظر آتے ہیں مسکرائے ہوئے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books