aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "apno.n"
مدت ہوئی اک شخص نے دل توڑ دیا تھااس واسطے اپنوں سے محبت نہیں کرتے
یوں تو اپنوں سا کچھ نہیں اس میںپھر بھی غیروں سے وہ الگ سا ہے
مایوسئ مآل محبت نہ پوچھئےاپنوں سے پیش آئے ہیں بیگانگی سے ہم
شکوہ اپنوں سے کیا جاتا ہے غیروں سے نہیںآپ کہہ دیں تو کبھی آپ سے شکوہ نہ کریں
اپنوں کے زخم کھا کے میں نکلا جو شہر سےجو اجنبی ملا وہی اپنا لگا مجھے
اپنوں نے نظر پھیری تو دل تو نے دیا ساتھدنیا میں کوئی دوست مرے کام تو آیا
ایک یہ دن جب اپنوں نے بھی ہم سے ناطہ توڑ لیاایک وہ دن جب پیڑ کی شاخیں بوجھ ہمارا سہتی تھیں
مجھ کو کیا کیا نہ دکھ ملے ساقیؔمیرے اپنوں کی مہربانی سے
ہم تو اپنوں سے بھی بیگانہ ہوئے الفت میںتم جو غیروں سے ملے تم کو نہ غیرت آئی
سبق ملا ہے یہ اپنوں کا تجربہ کر کےوہ لوگ پھر بھی غنیمت ہیں جو پرائے ہیں
اپنوں سے بھی اتنا تکلفکتنے دنیا دار بنے ہو
جب بھی غیروں کی عنایت دیکھیہم کو اپنوں کے ستم یاد آئے
تتلیاں اڑتی ہیں اور ان کو پکڑنے والےسعیٔ ناکام میں اپنوں سے بچھڑ جاتے ہیں
جب چلی اپنوں کی گردن پر چلیچوم لوں منہ آپ کی تلوار کا
اک ذرا سی بات پہ یہ منہ بنانا روٹھنااس طرح تو کوئی اپنوں سے خفا ہوتا نہیں
میری بربادی میں حصہ ہے اپنوں کاممکن ہے یہ بات غلط ہو پر لگتا ہے
دل ناداں تری حالت کیا ہےتو نہ اپنوں میں نہ بیگانوں میں
اس بھری دنیا میں کوئی بھی ہمارا نہ ہواغیر تو غیر ہیں اپنوں کا سہارا نہ ہوا
میں بھی بکھرا ہوا ہوں اپنوں میںوہ بھی تنہا سا اپنے گھر میں ہے
اپنوں سے جنگ ہے تو بھلے ہار جاؤں میںلیکن میں اپنے ساتھ سپاہی نہ لاؤں گا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books