aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aql-e-avval"
جنوں ہوتا ہے چھا جاتی ہے حیرتکمال عقل اک دیوانہ پن ہے
مبادا پھر اسیر دام عقل و ہوش ہو جاؤںجنوں کا اس طرح اچھا نہیں حد سے گزر جانا
تری غیرت کو آخر کیا ہوا اے ناز خود بینیہے اک غوغا کہ تجھ کو عقل نامحرم نے پہچانا
عشق وہ مذہب اول ہے کہ دل کافی ہےیوں تلاوت کو صحیفہ نہیں مانگا ہم نے
مجھ کو افلاس کے روٹھے ہوئے ماتھے کی قسمبخت میں لکھی گئی نعمت اول تم ہو
شب اول تو توقع پہ ترے وعدے کےسہل ہوتی ہے بلا ہوتی ہے پر آخر شب
سیلاب عشق غرق کن عقل و ہوش تھااک بحر تھا کہ شام و سحر گرم جوش تھا
تاریخ کائنات عبادت جنوں سے ہےعنوان عقل و ہوش ہے دیوانگی کی بات
زاہد سبھی ہیں نعمت حق جو ہے اکل و شربلیکن عجب مزہ ہے شراب و کباب کا
لے گیا دے ایک بوسہ عقل و دین و دل وہ شوخکیا حساب اب کیجے کچھ اپنا ہی فاضل رہ گیا
ہماری عقل بے تدبیر پر تدبیر ہنستی ہےاگر تدبیر ہم کرتے ہیں تو تقدیر ہنستی ہے
زہر زندگانی کا پی کے عقل آئی ہےداروئے غم ہستی تلخئ سبو میں ہے
عقل انساں نے بٹھا رکھے ہیں پہرے دل پردل کی کیا بات کہے گا جو نہ دیوانہ بنے
عقل و دل اپنی اپنی کہیں جب خمارؔعقل کی سنیے دل کا کہا کیجئے
جلوۂ یار دیکھ کر طور پہ غش ہوئے کلیمعقل و خرد کا کام کیا محفل حسن و ناز میں
ہمارا مقصد اول ہے جذب شوق و سر مستییہی وہ زندگی ہے جس کو ہم کامل سمجھتے ہیں
عقل و دانش شعور کچھ بھی نہیںایسے جاہل سے کون بات کرے
پئے دریافت اسرار حقیقت سب ہیں سرگرداںفلک کے پار لیکن عقل انسانی نہیں جاتی
اس بت کو چھوڑ کر حرم و دیر پر مٹےعقل شریف سے یہ نہایت بعید ہے
اے اجل ایک دن آخر تجھے آنا ہے ولےآج آتی شب فرقت میں تو احساں ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books