aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "arbaab-e-havas"
آشنا کوئی نظر آتا نہیں یاں اے ہوسؔکس کو میں اپنا انیس کنج تنہائی کروں
صحرا میں ہوسؔ خار مغیلاں کی مدد سےبارے مرا خوں ہر خس و خاشاک کو پہنچا
ہوس ہم پار ہویں کیونکہ دریائے محبت سےقضا نے بادبان کشتئ تدبیر کو توڑا
ہوش و حواس کھونے لگا ہوں فراق میںتنہائیوں نے ایسا مقفل کیا مجھے
کوئی اور بھی مورد لطف ہوا ملی اہل ہوس کو ہوس کی سزاترے شہر میں تھے ہمیں اہل وفا ملی ایک ہمیں کو جلا وطنی
ایک دن دیکھنے کو آ جاتےیہ ہوس عمر بھر نہیں ہوتی
اسراف نے ارباب تمول کو ڈبویاعالم کو تفاخر نے تو زاہد کو ریا نے
اب جفا سے بھی ہیں محروم ہم اللہ اللہاس قدر دشمن ارباب وفا ہو جانا
روز آپس میں لڑا کرتے ہیں ارباب خردکوئی دیوانہ الجھتا نہیں دیوانے سے
کیسے ہیں خانقاہ میں ارباب خانقاہکس حال میں ہے پیر مغاں دیکھتے چلیں
عشق کی طرز تکلم وہی چپ ہے کہ جو تھیلب خوش گوئے ہوس محو بیاں ہے کہ جو تھا
دیا ہے غم کہ نچوڑے کبھی کبھی دل کوزمین چشم ہوس ورنہ کیسے تر ہوگی
روح ارباب محبت کی لرز جاتی ہےتو پشیمان نہ ہو اپنی جفا یاد نہ کر
میں بھی تلاش آب ہوس میں نکلا ہوںشور سنا تھا اک چشمے کے ابلنے کا
کرتے ہیں ارباب دل اندازۂ جوش بہارمیرا دامن دیکھ کر میرا گریباں دیکھ کر
آزاد تو برسوں سے ہیں ارباب گلستاںآئی نہ مگر طاقت پرواز ابھی تک
یہ تمیز عشق و ہوس نہیں ہے حقیقتوں سے گریز ہےجنہیں عشق سے سروکار ہے وہ ضرور اہل ہوس بھی ہیں
اول اول خوب دوڑی کشتیٔ اہل ہوسآخر آخر ڈوب مرنے کا مقام آ ہی گیا
بجھا رکھے ہیں یہ کس نے سبھی چراغ ہوسذرا سا جھانک کے دیکھیں کہیں ہوا ہی نہ ہو
پھر سوچ کے یہ صبر کیا اہل ہوس نےبس ایک مہینہ ہی تو رمضان رہے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books