aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "asbaab"
کچھ اصولوں کا نشہ تھا کچھ مقدس خواب تھےہر زمانے میں شہادت کے یہی اسباب تھے
میری رسوائی کے اسباب ہیں میرے اندرآدمی ہوں سو بہت خواب ہیں میرے اندر
دلی میں اپنا تھا جو کچھ اسباب رہ گیااک دل کو لے کے آئے ہیں اس سرزمیں سے ہم
اپنے جینے کے ہم اسباب دکھاتے ہیں تمہیںدوستو آؤ کہ کچھ خواب دکھاتے ہیں تمہیں
اب دیکھتا ہوں میں تو وہ اسباب ہی نہیںلگتا ہے راستے میں کہیں کھل گیا بدن
اب آیا دھیان اے آرام جاں اس نا مرادی میںکفن دینا تمہیں بھولے تھے ہم اسباب شادی میں
ٹکڑے کئی اک دل کے میں آپس میں سئے ہیںپھر صبح تلک رونے کے اسباب کئے ہیں
آفاق کی منزل سے گیا کون سلامتاسباب لٹا راہ میں یاں ہر سفری کا
مہیا سب ہے اب اسباب ہولیاٹھو یارو بھرو رنگوں سے جھولی
اس کے اسباب سے نکلا ہے پریشاں کاغذبات اتنی تھی مگر خوب اچھالی ہم نے
یہ ہم نے بھی سنا ہے عالم اسباب ہے دنیایہاں پھر بھی بہت کچھ بے سبب ہوتا ہی رہتا ہے
میری کم گوئی پہ جو طنز کیا کرتے ہیںمیری کم گوئی کے اسباب سے ناواقف ہیں
زندہ رہنے کے لیے اسباب دےمیری آنکھوں کو تو اپنے خواب دے
کبھی تو منبر و محراب تک بھی آئے گایہ قہر قہر کے اسباب تک بھی آئے گا
یہی بہت تھے مجھے نان و آب و شمع و گلسفر نژاد تھا اسباب مختصر رکھا
ہیں اداسی کے اور بھی اسبابمجھ کو تیرا ملال تھوڑی ہے
کسی سفر کسی اسباب سے علاقہ نہیںتمہارے بعد کسی خواب سے علاقہ نہیں
مٹ چکے جو بھی تھے توبہ شکنی کے اسباباب نہ مے خانہ نہ پیمانہ نہ شیشہ نہ سبو
جب یہاں رہنے کے سب اسباب یکجا کر لئےتب کھلا مجھ پر کہ میں دنیا کا باشندہ نہ تھا
پتہ کیسے ہوں آخر ہجر کے اسباب دنیا کوترے ہونٹوں پہ خاموشی مرے حالات پوشیدہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books