aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "asgar"
چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موج حوادث سےاگر آسانیاں ہوں زندگی دشوار ہو جائے
پہلی نظر بھی آپ کی اف کس بلا کی تھیہم آج تک وہ چوٹ ہیں دل پر لیے ہوئے
ترے محل میں ہزاروں چراغ جلتے ہیںیہ میرا گھر ہے یہاں دل کے داغ جلتے ہیں
زاہد نے مرا حاصل ایماں نہیں دیکھارخ پر تری زلفوں کو پریشاں نہیں دیکھا
اگر بخشے زہے قسمت نہ بخشے تو شکایت کیاسر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے
ایک ایسی بھی تجلی آج مے خانے میں ہےلطف پینے میں نہیں ہے بلکہ کھو جانے میں ہے
عکس کس چیز کا آئینۂ حیرت میں نہیںتیری صورت میں ہے کیا جو میری صورت میں نہیں
یوں مسکرائے جان سی کلیوں میں پڑ گئییوں لب کشا ہوئے کہ گلستاں بنا دیا
جینا بھی آ گیا مجھے مرنا بھی آ گیاپہچاننے لگا ہوں تمہاری نظر کو میں
عالم سے بے خبر بھی ہوں عالم میں بھی ہوں میںساقی نے اس مقام کو آساں بنا دیا
ہوتا ہے راز عشق و محبت انہیں سے فاشآنکھیں زباں نہیں ہیں مگر بے زباں نہیں
اک ادا اک حجاب اک شوخینیچی نظروں میں کیا نہیں ہوتا
پتھر لیے ہر موڑ پہ کچھ لوگ کھڑے ہیںاس شہر میں کتنے ہیں مرے چاہنے والے
وہ نغمہ بلبل رنگیں نوا اک بار ہو جائےکلی کی آنکھ کھل جائے چمن بیدار ہو جائے
بنا لیتا ہے موج خون دل سے اک چمن اپناوہ پابند قفس جو فطرتا آزاد ہوتا ہے
مائل شعر و غزل پھر ہے طبیعت اصغرؔابھی کچھ اور مقدر میں ہے رسوا ہونا
رند جو ظرف اٹھا لیں وہی ساغر بن جائےجس جگہ بیٹھ کے پی لیں وہی مے خانہ بنے
سنتا ہوں بڑے غور سے افسانۂ ہستیکچھ خواب ہے کچھ اصل ہے کچھ طرز ادا ہے
کہاں سر چھپائیں پتا ہی نہیںکہ گرنے لگی گھر کی دیوار اب
مجھ سے جو چاہئے وہ درس بصیرت لیجےمیں خود آواز ہوں میری کوئی آواز نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books