aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ashfaaq"
شام ڈھلنے سے فقط شام نہیں ڈھلتی ہےعمر ڈھل جاتی ہے جلدی پلٹ آنا مرے دوست
اپنی خوشی سے مجھے تیری خوشی تھی عزیزتو بھی مگر جانے کیوں مجھ سے خفا ہو گیا
ہم سے پوچھو مزاج بارش کاہم جو کچے مکان والے ہیں
تمہیں منانے کا مجھ کو خیال کیا آئےکہ اپنے آپ سے روٹھا ہوا تو میں بھی ہوں
اپنی قسمت میں سبھی کچھ تھا مگر پھول نہ تھےتم اگر پھول نہ ہوتے تو ہمارے ہوتے
پھول مہکیں گے یوں ہی چاند یوں ہی چمکے گاتیرے ہوتے ہوئے منظر کو حسیں رہنا ہے
میں اپنی پیاس میں کھویا رہا خبر نہ ہوئیقدم قدم پہ وہ دریا پکارتا تھا مجھے
جو خواب کی دہلیز تلک بھی نہیں آیاآج اس سے ملاقات کی صورت نکل آئی
چیخ اٹھتا ہے دفعتاً کردارجب کوئی شخص بد گماں ہو جائے
شام ہوتی ہے تو لگتا ہے کوئی روٹھ گیااور شب اس کو منانے میں گزر جاتی ہے
اس پہ حیراں ہیں خریدار کہ قیمت ہے بہتمیرے گوہر کی تب و تاب نہیں دیکھتے ہیں
یہ خانہ ہمیشہ سے ویران ہےکہاں کوئی دل کے مکاں میں رہا
دل کی جاگیر میں میرا بھی کوئی حصہ رکھمیں بھی تیرا ہوں مجھے بھی تو کہیں رہنا ہے
دیکھا ہے کسی آہوئے خوش چشم کو اس نےآنکھوں میں بہت اس کی چمک آئی ہوئی ہے
بکتا رہتا سر بازار کئی قسطوں میںشکر ہے میرے خدا نے مجھے شہرت نہیں دی
عجب ٹھہراؤ پیدا ہو رہا ہے روز و شب میںمری وحشت کوئی تازہ اذیت چاہتی ہے
فاصلے یہ سمٹ نہیں سکتےاب پرایوں میں کر شمار مجھے
ہجر انساں کے خد و خال بدل دیتا ہےکبھی فرصت میں مجھے دیکھنے آنا مرے دوست
بہت بعید نہ تھا مسئلوں کا حل ہوناانا کے پاؤں سے زنجیر ہم ہٹا نہ سکے
دن بھر کے جھمیلوں سے بچا لایا تھا خود کوشام آتے ہی اشفاقؔ میں ٹوٹا ہوا کیوں ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books