aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ashk-e-surKH"
ہر اشک سرخ ہے دامان شب میں آگ کا پھولبغیر شمع کے بھی جل رہے ہیں پروانے
عشقؔ روشن تھا وہاں دیدۂ آہو سے چراغمیں جو یک رات گیا قیس کے کاشانے میں
اے مقلد بو الہوس ہم سے نہ کر دعوائے عشقداغ لالہ کی طرح رکھتے ہیں مادر زاد ہم
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
تھا جس پہ ناز کبھی اب وہ آرزو نہ رہینیاز عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
پی بادۂ احمر تو یہ کہنے لگا گل رومیں سرخ ہوں تم سرخ زمیں سرخ زماں سرخ
تو جو تلوار سے نہلائے لہو میں مجھ کوغسل صحت ہوا بھی عشق کی بیماری سے
یہ دل کب عشق کے قابل رہا ہےکہاں اس کو دماغ و دل رہا ہے
زمانے سبز و سرخ و زرد گزرےزمیں لیکن وہی خاکستری ہے
جامۂ سرخ ترا دیکھ کے گلپیرہن اپنا قبا کرتے ہیں
نیرنگیاں فلک کی جبھی ہیں کہ ہوں بہمکالی گھٹا سفید پیالے شراب سرخ
سراپا رہن عشق و نا گزیر الفت ہستیعبادت برق کی کرتا ہوں اور افسوس حاصل کا
میری برہنہ پشت تھی کوڑوں سے سبز و سرخگورے بدن پہ اس کے بھی نیلا نشان تھا
پان کھانے کی ادا یہ ہے تو اک عالم کوخوں رلائے گا مری جاں دہن سرخ ترا
مصحفیؔ تو نے ز بس گل کے لیے ہیں بوسےرشک سے دیکھے ہے بلبل دہن سرخ ترا
جس کو سب کہتے ہیں سمندر ہےقطرۂ اشک دیدۂ تر ہے
لاغر ایسا وحشت عشق لب شیریں میں ہوںچیونٹیاں لے جاتی ہیں دانہ مری زنجیر کا
ہر شاخ زرد و سرخ و سیہ ہجر یار میںڈستے ہیں دل کو آن کے جوں ناگ اے بسنت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books