aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "asiir-e-anaa"
دونوں بہر شعلۂ ذات دونوں اسیر انادریا کے لب پر پانی دشت کے لب پر پیاس
اس قدر محو نہ ہوں آپ خود آرائی میںداغ لگ جائے نہ آئینۂ یکتائی میں
اسیر پنجۂ عہد شباب کر کے مجھےکہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے
مبادا پھر اسیر دام عقل و ہوش ہو جاؤںجنوں کا اس طرح اچھا نہیں حد سے گزر جانا
بے شک اسیر گیسوئے جاناں ہیں بے شمارہے کوئی عشق میں بھی گرفتار دیکھنا
مرے خدا نے کیا تھا مجھے اسیر بہشتمرے گنہ نے رہائی مجھے دلائی ہے
ہم ہیں اسیر ضبط اجازت نہیں ہمیںرو پا رہے ہیں آپ بدھائی ہے روئیے
خاک میں دولت پندار و انا ملتی ہےاپنی مٹی سے بچھڑنے کی سزا ملتی ہے
اسیر زلف کو شاید یہیں رہائی ہےپکارتا ہوں جسے وہ صدا میں آیا ہے
تو چھوڑ اب تو اسیر قفس کو اے صیادکلی چٹکنے لگی موسم گلاب آیا
میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےسر آئینہ مرا عکس ہے پس آئینہ کوئی اور ہے
چمن میں خشک سالی پر ہے خوش صیاد کہ اب خودپرندے پیٹ کی خاطر اسیر دام ہوتے ہیں
خوشی دامن کشاں ہے دل اسیر غم ہے برسوں سےہماری زندگی کا ایک ہی عالم ہے برسوں سے
کمال ضبط میں یوں اشک مضطر ٹوٹ کر نکلااسیر غم کوئی زنداں سے جیسے چھوٹ کر نکلا
مثل آئینہ با صفا ہیں ہمدیکھنے ہی کے آشنا ہیں ہم
صرف چہرہ ہی نظر آتا ہے آئینہ میںعکس آئینہ نہیں دکھتا ہے آئینہ میں
خود کشی قتل انا ترک تمنا بیراگزندگی تیرے نظر آنے لگے حل کتنے
جس پر نظر پڑے اسے خود سے نکالناروشن دلوں کا کام ہے مانند آئینہ
جوہر بغیر قیمت آئینہ کچھ نہیںآئینہ لے بھی آئیں تو جوہر کہاں سے لائیں
پاؤں میں لپٹی ہوئی ہے سب کے زنجیر اناسب مسافر ہیں یہاں لیکن سفر میں کون ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books