aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "asiir-e-qaid-e-ta.ayyun"
مر کے ٹوٹا ہے کہیں سلسلۂ قید حیاتمگر اتنا ہے کہ زنجیر بدل جاتی ہے
قید آوارگیٔ جاں ہی بہت ہے مجھ کوایک دیوار مری روح کے اندر نہ بنا
قید غم حیات بھی کیا چیز ہے فناؔراہ فرار مل نہ سکی عمر بھر پھرے
کیا خبر کب قید بام و در سے اکتا جائے دلبستیوں کے درمیاں صحرا بھی ہونا چاہیئے
اسیر پنجۂ عہد شباب کر کے مجھےکہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے
مبادا پھر اسیر دام عقل و ہوش ہو جاؤںجنوں کا اس طرح اچھا نہیں حد سے گزر جانا
بے شک اسیر گیسوئے جاناں ہیں بے شمارہے کوئی عشق میں بھی گرفتار دیکھنا
مجھے تو قید محبت عزیز تھی لیکنکسی نے مجھ کو گرفتار کر کے چھوڑ دیا
اسیر زلف کو شاید یہیں رہائی ہےپکارتا ہوں جسے وہ صدا میں آیا ہے
ہم ہیں اسیر ضبط اجازت نہیں ہمیںرو پا رہے ہیں آپ بدھائی ہے روئیے
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیںموت سے پہلے آدمی غم سے نجات پاے کیوں
لفظ کی قید و رہائی کا ہنرکام آ ہی گیا آخر میرے
قید صیاد میں بلبل کا چہکنا نہ گیااب بھی سمجھی نہ سبب اپنی گرفتاری کا
مرے خدا نے کیا تھا مجھے اسیر بہشتمرے گنہ نے رہائی مجھے دلائی ہے
مجھے تسلیم ہے قید قفس سے موت بہتر ہےنشیمن پر ہجوم برق و باراں کون دیکھے گا
قید مذہب واقعی اک روگ ہےآدمی کو چاہئے آزاد ہو
قید مذہب کی گرفتاری سے چھٹ جاتا ہےہو نہ دیوانہ تو ہے عقل سے انساں خالی
خود اپنی آدمی کو بڑی قید سخت ہےپھوڑ آئینا و توڑ سکندر کی صد کے تئیں
مے کشو مژدہ کہ باقی نہ رہی قید مکاںآج اک موج بہا لے گئی میخانے کو
صیاد اور قید قفس سے کرے رہاجھوٹی خبر کسی کی اڑائی ہوئی سی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books