aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "asiiraan-e-qafas"
اسیران قفس کو واسطہ کیا ان جھمیلوں سےچمن میں کب خزاں آئی چمن میں کب بہار آئی
اسیران قفس پر ظلم تو صیاد کرتے ہیںکہ ان کے پر کتر لیتے ہیں تب آزاد کرتے ہیں
اس طرف بھی کبھی آنا کہ اسیران قفساے نسیم سحری تجھ کو دعا دیتے ہیں
مدتیں قید میں گزریں مگر اب تک صیادہم اسیران قفس تازہ گرفتار سے ہیں
ایسا گلشن کی سیاست نے کیا ہے پابندہم اسیران قفس آہ بھی کرنے کے نہیں
دیکھ کر کالی گھٹا اہل قفساور کیا کرتے تڑپ کر رہ گئے
کہیو صبا سلام ہمارا بہار سےہم تو چمن کو چھوڑ کے سوئے قفس چلے
صیاد اور قید قفس سے کرے رہاجھوٹی خبر کسی کی اڑائی ہوئی سی ہے
کیسا چمن کہ ہم سے اسیروں کو منع ہےچاک قفس سے باغ کی دیوار دیکھنا
خدا گواہ کہ دونوں ہیں دشمن پروازغم قفس ہو کہ راحت ہو آشیانے کی
تو چھوڑ اب تو اسیر قفس کو اے صیادکلی چٹکنے لگی موسم گلاب آیا
سب ہم صفیر چھوڑ کے تنہا چلے گئےکنج قفس میں مجھ کو گرفتار دیکھ کر
کھلی ہے کنج قفس میں مری زباں صیادمیں ماجرائے چمن کیا کروں بیاں صیاد
ہر ایسے ویسے سے قفل قفس نہیں کھلتااس امتحاں کے لیے کچھ حقیر ہوتے ہیں
دام و قفس نہ چاہئے دل کے شکار کوںکرتی ہیں بند آنکھ کے ڈوروں کی ڈوریاں
نہ جانے اس نے کھلے آسماں میں کیا دیکھاپرندہ پھر سے جہان قفس میں لوٹ آیا
خدا جانے اجل کو پہلے کس پر رحم آئے گاگرفتار قفس پر یا گرفتار نشیمن پر
پھر وہی کنج قفس ہے وہی صیاد کا گھرچار دن اور ہوا باغ کی کھا لے بلبل
بال و پر کی جنبشوں کو کام میں لاتے رہواے قفس والو قفس سے چھوٹنا مشکل سہی
باقی ابھی قفس میں ہے اہل قفس کی یادبکھرے پڑے ہیں بال کہیں اور پر کہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books