aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ataarii"
وقت کی قبر میں الفت کا بھرم رکھنے کواپنی ہی لاش اتاری ہے تمہیں کیا معلوم
وہ بھی دھرتی پہ اتاری ہوئی مخلوق ہی ہےجس کا کاٹا ہوا انسان نہ پانی مانگے
جب تک کہ تو غزل میں اتاری نہ جائے گیبستر پہ آج رات گزاری نہ جائے گی
اجنبی شہر میں کچھ خوف سا محسوس ہوااوڑھ لی میں نے خموشی سے اتاری ہوئی رات
آج دیکھا ہے اسے جاتے ہوئے رستے میںآج اس شخص کی تصویر اتاری میں نے
میں تو مر کر بھی جیوں گا شان سےمیں نے غزلوں میں اتاری زندگی
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گاوقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
شام تک صبح کی نظروں سے اتر جاتے ہیںاتنے سمجھوتوں پہ جیتے ہیں کہ مر جاتے ہیں
ہم تو سمجھے تھے کہ اک زخم ہے بھر جائے گاکیا خبر تھی کہ رگ جاں میں اتر جائے گا
کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گامیں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا
وہ ایک ہی چہرہ تو نہیں سارے جہاں میںجو دور ہے وہ دل سے اتر کیوں نہیں جاتا
تمام رات نہایا تھا شہر بارش میںوہ رنگ اتر ہی گئے جو اترنے والے تھے
آنکھوں میں رہا، دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
اب جس طرف سے چاہے گزر جائے کارواںویرانیاں تو سب مرے دل میں اتر گئیں
سورما جس کے کناروں سے پلٹ آتے ہیںمیں نے کشتی کو اتارا ہے اسی پانی میں
اتر بھی آؤ کبھی آسماں کے زینے سےتمہیں خدا نے ہمارے لیے بنایا ہے
قبروں میں نہیں ہم کو کتابوں میں اتاروہم لوگ محبت کی کہانی میں مریں ہیں
انداز بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہےشاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات
لوگ اچھے ہیں بہت دل میں اتر جاتے ہیںاک برائی ہے تو بس یہ ہے کہ مر جاتے ہیں
کرسی ہے تمہارا یہ جنازہ تو نہیں ہےکچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books