aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "azaab"
یاد ماضی عذاب ہے یاربچھین لے مجھ سے حافظہ میرا
بڑے عذاب میں ہوں مجھ کو جان بھی ہے عزیزستم کو دیکھ کے چپ بھی رہا نہیں جاتا
آئے کچھ ابر کچھ شراب آئےاس کے بعد آئے جو عذاب آئے
عذاب ہوتی ہیں اکثر شباب کی گھڑیاںگلاب اپنی ہی خوشبو سے ڈرنے لگتے ہیں
زندگی جب عذاب ہوتی ہےعاشقی کامیاب ہوتی ہے
عذاب یہ بھی کسی اور پر نہیں آیاکہ ایک عمر چلے اور گھر نہیں آیا
جو دل کو ہے خبر کہیں ملتی نہیں خبرہر صبح اک عذاب ہے اخبار دیکھنا
مجھ کو معلوم ہے محبوب پرستی کا عذابدیر سے چاند نکلنا بھی غلط لگتا ہے
ہمیشہ آگ کے دریا میں عشق کیوں اترےکبھی تو حسن کو غرق عذاب ہونا تھا
واعظ بڑا مزا ہو اگر یوں عذاب ہودوزخ میں پاؤں ہاتھ میں جام شراب ہو
یہ کس عذاب میں چھوڑا ہے تو نے اس دل کوسکون یاد میں تیری نہ بھولنے میں قرار
یہ جو زندگی کی کتاب ہے یہ کتاب بھی کیا کتاب ہےکہیں اک حسین سا خواب ہے کہیں جان لیوا عذاب ہے
کچل کے پھینک دو آنکھوں میں خواب جتنے ہیںاسی سبب سے ہیں ہم پر عذاب جتنے ہیں
یہ کون پھر سے انہیں راستوں میں چھوڑ گیاابھی ابھی تو عذاب سفر سے نکلا تھا
ہر ایک آنکھ کو کچھ ٹوٹے خواب دے کے گیاوہ زندگی کو یہ کیسا عذاب دے کے گیا
موت سے پہلے جہاں میں چند سانسوں کا عذابزندگی جو قرض تیرا تھا ادا کر آئے ہیں
لمحوں کے عذاب سہ رہا ہوںمیں اپنے وجود کی سزا ہوں
یہ کیا عذاب ہے سب اپنے آپ میں گم ہیںزباں ملی ہے مگر ہم زباں نہیں ملتا
اس سے پوچھو عذاب رستوں کاجس کا ساتھی سفر میں بچھڑا ہے
اگر شعور نہ ہو تو بہشت ہے دنیابڑے عذاب میں گزری ہے آگہی کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books