aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "azaab-e-safar"
یہ کون پھر سے انہیں راستوں میں چھوڑ گیاابھی ابھی تو عذاب سفر سے نکلا تھا
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
شاید کہ وہ واقف نہیں آداب سفر سےپانی میں جو قدموں کے نشاں ڈھونڈ رہا تھا
عذاب موج و تلاطم مجھے قبول مگرخدا بچائے عذاب فریب ساحل سے
نئی محبتیں خالدؔ پرانی دوستیاںعذاب کشمکش بے اماں میں رہتے ہیں
ہر اک سے پوچھتے پھرتے ہیں تیرے خانہ بدوشعذاب دربدری کس کے گھر میں رکھا جائے
عذاب وحشت جاں کا صلہ نہ مانگے کوئینئے سفر کے لیے راستہ نہ مانگے کوئی
عذاب برق و باراں تھا اندھیری رات تھیرواں تھیں کشتیاں کس شان سے اس جھیل میں
عذاب دانش حاضر سے با خبر ہوں میںکہ میں اس آگ میں ڈالا گیا ہوں مثل خلیل
آئے کچھ ابر کچھ شراب آئےاس کے بعد آئے جو عذاب آئے
مشکل ہے امتیاز عذاب و ثواب میںپیتا ہوں میں شراب ملا کر گلاب میں
دنیا ہے کہ گوشۂ جہنمہر وقت عذاب الٰہی توبہ
دل کو ترے فراق کی آرزو یاد رہ گئیدن وہ محبتوں کے بھی مثل رہ سفر گئے
کہیں صدائے جرس ہے نہ گرد راہ سفرٹھہر گیا ہے کہاں قافلہ تمنا کا
یہ ساری جنتیں یہ جہنم عذاب و اجرساری قیامتیں اسی دنیا کے دم سے ہیں
رخت سفر جو پاس ہمارے نہ تھا تو کیاشوق سفر کو ساتھ لیا اور چل پڑے
کافی ہے نشانی ترا چھلے کا نہ دیناخالی مجھے دکھلا کے بہ وقت سفر انگشت
تمام عمر بقید سفر رہا ہوں میںطواف پھر کسی کعبہ کا کر رہا ہوں میں
خون کے جو رشتے تھے بن گئے عذاب جاںہم کو دل کے رشتوں سے استفادہ پہنچا ہے
ساقیا پیہم پلا دے مجھ کو مالا مال جامآیا ہوں یاں میں عذاب ہوشیاری کھینچ کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books