aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "azaab-e-sail-e-musalsal"
تندیٔ سیل وقت میں یہ بھی ہے کوئی زندگیصبح ہوئی تو جی اٹھے، رات ہوئی تو مر گئے
یہ مانا سیل اشک غم نہیں کچھ کم مگر ارشدؔذرا اترا نہیں دریا کہ بنجر جاگ اٹھتا ہے
ایک دن غرق نہ کر دے تجھے یہ سیل وجوددیکھ ہو جائے نہ پانی کہیں سر سے اونچا
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
رہنے دے ذکر خم زلف مسلسل کو ندیماس کے تو دھیان سے بھی ہوتا ہے دل کو الجھاؤ
عذاب دانش حاضر سے با خبر ہوں میںکہ میں اس آگ میں ڈالا گیا ہوں مثل خلیل
عذاب موج و تلاطم مجھے قبول مگرخدا بچائے عذاب فریب ساحل سے
عذاب برق و باراں تھا اندھیری رات تھیرواں تھیں کشتیاں کس شان سے اس جھیل میں
عذاب وحشت جاں کا صلہ نہ مانگے کوئینئے سفر کے لیے راستہ نہ مانگے کوئی
وہ سوال لطف پر پتھر نہ برسائیں تو کیوںان کو پروائے شکست کاسۂ سائل نہیں
وقت کی سعیٔ مسلسل کارگر ہوتی گئیزندگی لحظہ بہ لحظہ مختصر ہوتی گئی
مشکل ہے امتیاز عذاب و ثواب میںپیتا ہوں میں شراب ملا کر گلاب میں
روز اک خواب مسلسل اور میںرات بھر یادوں کا جنگل اور میں
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہےجانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
دیتا رہا فریب مسلسل کوئی مگرامکان التفات سے ہم کھیلتے رہے
دست دعا کو کاسۂ سائل سمجھتے ہوتم دوست ہو تو کیوں نہیں مشکل سمجھتے ہو
غرق ہوتے جہاز دیکھے ہیںسیل وقت رواں سمجھتا ہوں
اک کرب مسلسل کی سزا دیں تو کسے دیںمقتل میں ہیں جینے کی دعا دیں تو کسے دیں
یہ ساری جنتیں یہ جہنم عذاب و اجرساری قیامتیں اسی دنیا کے دم سے ہیں
وہ اضطراب مسلسل کا لطف کیا جانےمصیبتوں سے جو گھبرا گیا زمانے میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books