aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ba-taqriib"
تمام شہر بیک وقت جل گیا کیسےمحافظوں کے دلوں میں فتور تھا کیا تھا
اس لہجے سے بات نہیں بن پائے گیتلواروں سے کیسے کانٹے نکلیں گے
قربتیں بھی دوریوں کا بن گئیں اکثر سبباس لیے بہتر ہے ان کی بے رخی باقی رہے
کوٹ اور پتلون جب پہنا تو مسٹر بن گیاجب کوئی تقریر کی جلسے میں لیڈر بن گیا
بسکہ ہوں ملت و مذہب سے جہاں کے آزادخندہ تقریر کرے ہے مری بے دینی پر
وہ بات کیا جو اور کی تحریک سے ہوئیوہ کام کیا جو غیر کی امداد سے ہوا
اس رینگتی حیات کا کب تک اٹھائیں باربیمار اب الجھنے لگے ہیں طبیب سے
وہ شخص اپنی جگہ ہے مرقع تہذیبیہ اور بات ہے کہ قاتل اسی کا نام بھی ہے
ایک تحریر جو اس کے ہاتھوں کی تھیبات وہ مجھ سے کرتی رہی رات بھر
دل کی ہی کسی بات کو تحریر نہ کر پائےلکھنے پہ جب آئے تھے تو کیا کیا نہیں لکھا
الجھا ہے مگر زلف میں تقریر کا لچھاسلجھی ہوئی ہم نے نہ سنی بات تمہاری
بے وجہ نہ بدلے تھے مصور نے ارادےمیں اس کے خیالات میں پہلے بھی کہیں تھا
کوئی شکوہ نہ شکایت نہ وضاحت کوئیمیز سے بس مری تصویر ہٹا دی اس نے
کچھ اور ہو گئی دشوار نیک و بد کی تمیزکہ اب تو خیر کے پردے میں شر نکلتا ہے
تمام ناخدا ساحل سے دور ہو جائیںسمندروں سے اکیلے میں بات کرنی ہے
یہ ایک بات سمجھنے میں رات ہو گئی ہےمیں اس سے جیت گیا ہوں کہ مات ہو گئی ہے
موت برحق ہے تو پھر موت سے ڈرنا کیساایک ہجرت ہی تو ہے نقل مکانی ہی تو ہے
راہ کے طالب ہیں پر بے راہ پڑتے ہیں قدمدیکھیے کیا ڈھونڈھتے ہیں اور کیا پاتے ہیں ہم
کہو کیا بات کرتی ہے کبھی صحرا کی خاموشیکہا اس خامشی میں بھی تو اک تقریر ہوتی ہے
دوستوں اور دشمنوں میں کس طرح تفریق ہودوستوں اور دشمنوں کی بے رخی ہے ایک سی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books