aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baa-izzat"
بعض اوقات ترا نام بدل جاتا ہےبعض اوقات ترے نقش بھی کھو جاتے ہیں
جس کو چاہیں بے عزت کر سکتے ہیںآپ بڑے ہیں آپ کو یہ آسانی ہے
سچائی وہ جنگ ہے جس میں بعض اوقات سپاہی کوآپ مقابل اپنے ہی ڈٹ جانا پڑتا ہے
بعض اوقات کسی اور کے ملنے سے عدمؔاپنی ہستی سے ملاقات بھی ہو جاتی ہے
اچھی قسمت اچھا موسم اچھے لوگپھر بھی دل گھبرا جاتا ہے بعض اوقات
ساون ایک مہینے قیصرؔ آنسو جیون بھران آنکھوں کے آگے بادل بے اوقات لگے
ہے وجود اس کا جو کاغذ پہ کرے ثابت یہبعض اوقات ہے کاغذ بڑا اوقات سے اب
ریختہ گوئی کی بنیاد ولیؔ نے ڈالیبعد ازاں خلق کو مرزاؔ سے ہے اور میرؔ سے فیض
چاند تارے تو مرے بس میں نہیں ہیں آزرؔپھول لایا ہوں مرا ہاتھ کہاں تک جاتا
بے عشق عمر کٹ نہیں سکتی ہے اور یاںطاقت بقدر لذت آزار بھی نہیں
زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جان اسدؔوگرنہ ہم تو توقع زیادہ رکھتے ہیں
ایک عادت سی بن گئی ہے تواور عادت کبھی نہیں جاتی
لڑکیاں ہیں بس اتنی ہی آزادمچھلیاں جتنی مرتبانوں میں
شہر سخن میں ایسا کچھ کر عزت بن جائےسب کچھ مٹی ہو جاتا ہے عزت رہتی ہے
عزت نفس کا سودا کر کے خون کے گھونٹ پئے ہر دمبھیگی بلی بن کر ہم نے اپنی عمر بتائی تھی
زمانہ بر سر آزار تھا مگر فانیؔتڑپ کے ہم نے بھی تڑپا دیا زمانے کو
ذرہ ذرہ کربلا منظر بہ منظر تشنگیاپنے حصے میں تو آئی ہے سراسر تشنگی
ساری عزت نوکری سے اس زمانے میں ہے مہرؔجب ہوئے بے کار بس توقیر آدھی رہ گئی
ہر اک سے پوچھتے پھرتے ہیں تیرے خانہ بدوشعذاب دربدری کس کے گھر میں رکھا جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books