aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baa-vaqaar"
تیرگی بے آبرو تھی اور تجلی بے وقاراک تھکا ہارا سا جگنو کس قدر دلگیر تھا
یہ بے وقار سیاست کا ایک حصہ ہےسروں کی فصل اگائی گئی ہے جلسے میں
بقید وقت پڑھی میں نے پنجگانہ نمازشراب پینے میں کچھ احتیاط مجھ کو نہیں
بہت دنوں سے ہوں آمد کا اپنی چشم براہتمہارا لے گیا اے یار انتظار کہاں
دیار عشق میں یہ مسئلہ ہے مفتیبہبجز حرام کی رغبت کے کچھ حلال نہیں
ہم حزب اختلاف میں بھی محترم ہوئےوہ اقتدار میں ہیں مگر بے وقار ہیں
اڑا ہے رفتہ رفتہ رنگ تصویر محبت کاہوئی ہے رسم الفت بے وقار آہستہ آہستہ
اس حرف با صفا نے تو سولی چڑھا دیاوہ ایک حرف حق جو مرے حافظے میں تھا
اسلمؔ بڑے وقار سے ڈگری وصول کیاور اس کے بعد شہر میں خوانچہ لگا لیا
کسی نے رنج دیا اور کسی نے گالی دیبقدر ظرف نوازا ہے دوستوں نے مجھے
ہجر دے کے بھی بے قراری ہےاور سلگائیے اس آتش کو
عظیم لوگ تھے ٹوٹے تو اک وقار کے ساتھکسی سے کچھ نہ کہا بس اداس رہنے لگے
مرے ہر طرف بس خدا ہی خدا ہیںخداؤں میں سہما ہوا آدمی ہوں
وعدے کا اعتبار تو ہے واقعی مجھےیہ اور بات ہے کہ ہنسی آ گئی مجھے
ہماری زندگی کہنے کی حد تک زندگی ہے بسیہ شیرازہ بھی دیکھا جائے تو برہم ہے برسوں سے
الٰہی واقعی اتنا ہی بد ہے فسق و فجورپر اس مزہ کو سمجھتا جو تو بشر ہوتا
غریب کو ہوس زندگی نہیں ہوتیبس اتنا ہے کہ وہ عزت سے مرنا چاہتا ہے
متینؔ ان کا کرم واقعی کرم ہے تو پھریہ بے رخی یہ تغافل یہ برہمی کیا ہے
دھویں کی ریل چلی منظروں میں دکھ گونجاسفر کی بات بھی ہے بات چھوڑ جانے کی
ان آنسوؤں سے بھلا میرا کیا بھلا ہوگاوہ میرے بعد جو رویا بھی یاد کر کے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books