aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baa.is-e-ifshaa-e-raaz"
افشائے راز عشق میں گو ذلتیں ہوئیںلیکن اسے جتا تو دیا جان تو گیا
عشق میں خوب نیں بہت رونااس سے افشائے راز ہوتا ہے
جو چاہتے ہو سو کہتے ہو چپ رہنے کی لذت کیا جانویہ راز محبت ہے پیارے تم راز محبت کیا جانو
اے جنوں باعث بد حالیٔ صحرا کیا ہےیہ مرا گھر تو نہیں تھا کہ جو ویراں ہوتا
باعث ترک ملاقات بتاو تو سہیچاہنے والا کوئی ہم سا دکھاؤ تو سہی
شیخ تو نیک و بد دختر رز کیا جانےوہ بچاری تو ترے پاس نہ آئی نہ گئی
حضور دختر رز ہاتھ پاؤں کانپتے ہیںتمام مستوں کو رعشہ ہے روبروئے شراب
جب کہ وحدت ہے باعث کثرتایک ہے سب کا راستا واعظ
نہ دنیا باعث غفلت نہ عقبیٰ وجہ ہشیاریرہے جو تجھ سے غافل ہم اسے غافل سمجھتے ہیں
توجہ چارہ گر کی باعث تکلیف ہے بیخودؔاضافہ ہے مصیبت میں دواؤں کا اثر کرنا
دختر رز سے رات صحبت تھیشیخ جی کا مگر وضو نہ گیا
فکر معیار سخن باعث آزار ہوئیتنگ رکھا تو ہمیں اپنی قبا نے رکھا
دختر رز نے دیے چھینٹے کچھ ایسے ساقیاپانی پانی ہو گئی توبہ ہر اک مے خوار کی
دخت رز اور تو کہاں ملتیکھینچ لائے شراب خانے سے
دختر رز مت کہو ناپاک ہےآبروئے دودمان تاک ہے
دو جہاں پانے کا آ راز بتاؤں تجھ کوجا کسی پیار بھرے دل میں ٹھکانہ کر لے
مے کو جو اصطلاح میں کہتے ہیں دخت رزوہ مغبچہ ہے رندوں کا سالا کہیں جسے
اے ذوقؔ دیکھ دختر رز کو نہ منہ لگاچھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی
ملی ہے دختر رز لڑ جھگڑ کے قاضی سےجہاد کر کے جو عورت ملے حرام نہیں
سنا ہے محتسب بھی تاک میں ہے دختر رز کیالٰہی رکھ لے تو حرمت شراب ارغوانی کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books