aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baa.nchnaa"
ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوںکہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ایسا نہ ہو جائے
کچھ بھی بچا نہ کہنے کو ہر بات ہو گئیآؤ کہیں شراب پئیں رات ہو گئی
اب جو رشتوں میں بندھا ہوں تو کھلا ہے مجھ پرکب پرند اڑ نہیں پاتے ہیں پروں کے ہوتے
فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننامگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ
کانٹوں سے گزر جاتا ہوں دامن کو بچا کرپھولوں کی سیاست سے میں بیگانہ نہیں ہوں
بچا لیا مجھے طوفاں کی موج نے ورنہکنارے والے سفینہ مرا ڈبو دیتے
وہ پوچھتا تھا مری آنکھ بھیگنے کا سببمجھے بہانہ بنانا بھی تو نہیں آیا
ہمیں معشوق کو اپنا بنانا تک نہیں آتابنانے والے آئینہ بنا لیتے ہیں پتھر سے
برسات کا بادل تو دیوانہ ہے کیا جانےکس راہ سے بچنا ہے کس چھت کو بھگونا ہے
تمہیں تو ہو جسے کہتی ہے ناخدا دنیابچا سکو تو بچا لو کہ ڈوبتا ہوں میں
جوانی کو بچا سکتے تو ہیں ہر داغ سے واعظمگر ایسی جوانی کو جوانی کون کہتا ہے
رات بھر خواب میں جلنا بھی اک بیماری ہےعشق کی آگ سے بچنے میں سمجھ داری ہے
لوگ کہتے ہیں کہ بد نامی سے بچنا چاہیئےکہہ دو بے اس کے جوانی کا مزا ملتا نہیں
اتنے حصوں میں بٹ گیا ہوں میںمیرے حصے میں کچھ بچا ہی نہیں
محبت بانٹنا سیکھو محبت ہے عطا رب کیمحبت بانٹنے والے طویل العمر ہوتے ہیں
سفر کا ایک نیا سلسلہ بنانا ہےاب آسمان تلک راستہ بنانا ہے
کوچے میں اس کے بیٹھنا حسن کو اس کے دیکھناہم تو اسی کو سمجھے ہیں باغ بھی اور بہار بھی
اٹھے ہیں ہاتھ تو اپنے کرم کی لاج بچاوگرنہ میری دعا کیا مری طلب کیا ہے
ہم نے اس چہرے کو باندھا نہیں مہتاب مثالہم نے مہتاب کو اس رخ کے مماثل باندھا
میں اس امید پہ ڈوبا کہ تو بچا لے گااب اس کے بعد مرا امتحان کیا لے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books