aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baa.njh"
جو دے سکا نہ پہاڑوں کو برف کی چادروہ میری بانجھ زمیں کو کپاس کیا دے گا
علویؔ خواہش بھی تھی بانجھجذبہ بھی نا مرد ملا
اب بانجھ زمینوں سے امید بھی کیا رکھناروئیں بھی تو لا حاصل بوئیں بھی تو کیا کاٹیں
آنکھیں دکھلاتے ہو جوبن تو دکھاؤ صاحبوہ الگ باندھ کے رکھا ہے جو مال اچھا ہے
ٹکٹکی باندھ کے میں دیکھ رہا ہوں جس کویہ بھی ہو سکتا ہے وہ سامنے بیٹھا ہی نہ ہو
سارے سپنے باندھ رکھے ہیں گٹھری میںیہ گٹھری بھی اوروں میں بٹ جائے گی
امید تو بندھ جاتی تسکین تو ہو جاتیوعدہ نہ وفا کرتے وعدہ تو کیا ہوتا
سارے جذبوں کے باندھ ٹوٹ گئےاس نے بس یہ کہا اجازت ہے
شکر ہے باندھ لیا اپنے کھلے بالوں کواس نے شیرازۂ عالم کو بکھرنے نہ دیا
جانے کن رشتوں نے مجھ کو باندھ رکھا ہے کہ میںمدتوں سے آندھیوں کی زد میں ہوں بکھرا نہیں
وقت کہاں مٹھی میں آنے والا تھالیکن ہم نے باندھ لیا تصویروں میں
مسافروں سے کہو اپنی پیاس باندھ رکھیںسفر کی روح میں صحرا کوئی اتر چکا ہے
گلشن سے کوئی پھول میسر نہ جب ہواتتلی نے راکھی باندھ دی کانٹے کی نوک پر
دیدار کا مزا نہیں بال اپنے باندھ لوکچھ مجھ کو سوجھتا نہیں اندھیاری رات ہے
پیروں سے باندھ لیتا ہوں پچھلی مسافتیںتنہا کسی سفر پہ نکلتا نہیں ہوں میں
میں نے سامان سفر باندھ کے پھر کھول دیاایک تصویر نے دیکھا مجھے الماری سے
میں چاہتا ہوں کہ تیری طرف نہ دیکھوں میںمری نظر کو مگر تو نے باندھ رکھا ہے
رقص کرنے کا ملا حکم جو دریاؤں میںہم نے خوش ہو کے بھنور باندھ لیا پاؤں میں
عجب کشش ہے ترے ہونے یا نہ ہونے میںگماں نے مجھ کو حقیقت سے باندھ رکھا ہے
میں اک تھکا ہوا انسان اور کیا کرتاطرح طرح کے تصور خدا سے باندھ لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books