aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baabar"
ہاتھ دنیا کا بھی ہے دل کی خرابی میں بہتپھر بھی اے دوست تری ایک نظر سے کم ہے
آج تو جیسے دن کے ساتھ دل بھی غروب ہو گیاشام کی چائے بھی گئی موت کے ڈر کے ساتھ ساتھ
موت کی پہلی علامت صاحبیہی احساس کا مر جانا ہے
اب تو مشکل ہے کسی اور کا ہونا مرے دوستتو مجھے ایسے ہوا جیسے کرونا مرے دوست
ٹینشن سے مرے گا نہ کرونے سے مرے گااک شخص ترے پاس نہ ہونے سے مرے گا
تھکن سے چور ہے سارا وجود اب میرامیں بوجھ اتنے غموں کا تو ڈھو نہیں سکتا
تو بھی ہو میں بھی ہوں اک جگہ پہ اور وقت بھی ہواتنی گنجائشیں رکھتی نہیں دنیا مرے دوست!
ٹوٹ سکتا ہے چھلک سکتا ہے چھن سکتا ہےاتنا سوچے تو کوئی جام اچھالے کیسے
اس اندھیرے میں جب کوئی بھی نہ تھامجھ سے گم ہو گیا خدا مجھ میں
اس قدر مت اداس ہو جیسےیہ محبت کا آخری دن ہے
آج کی شام گزاریں گے ہم چھتری میںبارش ہوگی خبریں سن کر آیا ہوں
میں جانتا ہوں یہ ممکن نہیں مگر اے دوستمیں چاہتا ہوں کہ وہ خواب پھر بہم کئے جائیں
تمام دوست الاؤ کے گرد جمع تھے اورہر ایک اپنی کہانی سنانے والا تھا
وہ مجھے دیکھ کر خموش رہااور اک شور مچ گیا مجھ میں
اک خوف زدہ سا شخص گھر تکپہنچا کئی راستوں میں بٹ کر
خودکشی بھی نہیں مرے بس میںلوگ بس یوں ہی مجھ سے ڈرتے ہیں
مر گیا خاص طور پر میں بھیجس طرح عام لوگ مرتے ہیں
ذرا سا مل کے دکھاؤ کہ ایسے ملتے ہیںبہت پتا ہے تمہیں چھوڑ جانا آتا ہے
میں جنہیں یاد ہوں اب تک یہی کہتے ہوں گےشاہزادہ کبھی ناکام نہیں آ سکتا
وہ بہت دور ہے مگر مرے پاسایک ہی سمت کا کرایا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books