aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baadbaa.n"
بادباں ناز سے لہرا کے چلی باد مرادکارواں عید منا قافلہ سالار آیا
بھنور سے یہ جو مجھے بادبان کھینچتا ہےضرور کوئی ہواؤں کے کان کھینچتا ہے
اے مرے پایاب دریا تجھ کو لے کر کیا کروںناخدا پتوار کشتی بادباں رکھتے ہوئے
بادباں پھاڑ کے خوش ہوں نہ ہوائیں اتنیہم تو ہاتھوں کو بھی پتوار بنا لیتے ہیں
زمین ناؤ مری بادباں مرے افلاکمیں ان کو چھوڑ کے ساحل پہ کب اترتا ہوں
یہ عکس آب ہے یا اس کا دامن رنگیںعجیب طرح کی سرخی سی بادبان میں ہے
نگاہ میں کوئی منزل نہ کوئی سمت سفرہوا خموش ہے کشتی کا بادباں چپ ہے
ہوس ہم پار ہویں کیونکہ دریائے محبت سےقضا نے بادبان کشتئ تدبیر کو توڑا
بھنور کی سمت بڑھتی جا رہی ہےیہ کشتی بادباں ہوتے ہوئے بھی
بدن میں جیسے لہو تازیانہ ہو گیا ہےاسے گلے سے لگائے زمانہ ہو گیا ہے
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہےکہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں
اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہمیہ بھی بہت ہے تجھ کو اگر بھول جائیں ہم
یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیںغموں کی دھوپ کے آگے خوشی کے سائے ہیں
بدن کے دونوں کناروں سے جل رہا ہوں میںکہ چھو رہا ہوں تجھے اور پگھل رہا ہوں میں
اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہےجاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی
اف وہ مرمر سے تراشا ہوا شفاف بدندیکھنے والے اسے تاج محل کہتے ہیں
کسی کلی کسی گل میں کسی چمن میں نہیںوہ رنگ ہے ہی نہیں جو ترے بدن میں نہیں
تجھ سا کوئی جہان میں نازک بدن کہاںیہ پنکھڑی سے ہونٹ یہ گل سا بدن کہاں
دسمبر کی سردی ہے اس کے ہی جیسیذرا سا جو چھو لے بدن کانپتا ہے
اے رات مجھے ماں کی طرح گود میں لے لےدن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books