aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baar-e-minnat-e-qaatil"
منت قاصد کون اٹھائے شکوہ دریاں کون کرےنامۂ شوق غزل کی صورت چھپنے کو دو اخبار کے بیچ
کیوں شریک غم بناتے ہو کسی کو اے قتیلؔاپنی سولی اپنے کاندھے پر اٹھاؤ چپ رہو
اے باغباں نہیں ترے گلشن سے کچھ غرضمجھ سے قسم لے چھیڑوں اگر برگ و بر کہیں
ترک وفا کے بعد یہ اس کی ادا قتیلؔمجھ کو ستائے کوئی تو اس کو برا لگے
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
داستان شوق کتنی بار دہرائی گئیسننے والوں میں توجہ کی کمی پائی گئی
منت چارہ ساز کون کرےدرد جب جاں نواز ہو جائے
بار غم جہاں بھی ہے تیرا خیال بھیہیں کتنی وسعتیں دل آشفتہ حال میں
اتنا بھی بار خاطر گلشن نہ ہو کوئیٹوٹی وہ شاخ جس پہ مرا آشیانہ تھا
منت و عاجزی و زاری و آہتیرے آگے ہزار کر دیکھا
خوشامد تابع داری منت و خدمت سجود حسنازل سے دیدنی ہے بے بسی و عاجزیٔ عشق
کب یہ دل و دماغ ہے منت شمع کھینچیےخانۂ دل جلوں کے بیچ داغ جگر چراغ ہے
آئی کیا جی میں تیغ قاتل کےکہ جدا ہو گئی گلے مل کے
ہجر تھا بار امانت کی طرحسو یہ غم آخری ہچکی سے اٹھا
جن باتوں کو سننا تک بار خاطر تھاآج انہیں باتوں سے دل بہلائے ہوئے ہوں
سو بار آئی ہونٹوں پہ جھوٹی ہنسی مگراک بار بھی نہ دل سے کبھی مسکرا سکے
مری نگاہ رہے صرف روئے قاتل پرگلوں پہ خنجر بے آبدار چلتا رہے
ہم سے یہ بار لطف اٹھایا نہ جائے گااحساں یہ کیجئے کہ یہ احساں نہ کیجئے
کب بار تبسم مرے ہونٹوں سے اٹھے گایہ بوجھ بھی لگتا ہے اٹھائے گا کوئی اور
چاہئے آدمی ہو بار تعلق سے بریکیونکہ بیگانوں کے یاں بوجھ کو خر ڈھوتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books