aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baarish-e-ilhaam"
میں نے کب دعویٰ الہام کیا ہے تاباںؔلکھ دیا کرتا ہوں جو دل پہ گزرتی جائے
آج تو ایسے بجلی چمکی بارش آئی کھڑکی بھیگیجیسے بادل کھینچ رہا ہو میرے اشکوں کی تصویریں
ترے کوچے سے جدا روتے ہیں شب کو عاشقآج کل بارش شبنم ہے چمن سے باہر
چاند نکلا ہے بہ انداز دگر آج کی شامبارش نور ہے تا حد نظر آج کی شام
ہے عاشق و معشوق میں یہ فرق کہ محبوبتصویر تفرج ہے وہ پتلا ہے الم کا
عالم مستی میں میرے منہ سے کچھ نکلا جو راتبول اٹھا تیوری چڑھا کر وہ بت مے خوار چپ
عالمؔ دل اسیر کو سمجھاؤں کس طرحکمبخت اعتبار کے قابل نہیں ہے وہ
وہ ان کا وعدہ وہ ایفائے عہد کا عالمکہ یاد بھی نہیں آتا ہے بھولتا بھی نہیں
غزل میں بندش الفاظ ہی نہیں سب کچھجگر کا خون بھی کچھ چاہئے اثر کے لیے
اذاں پہ قید نہیں بندش نماز نہیںہمارے پاس تو ہجرت کا بھی جواز نہیں
اب قربت و صحبت یار کہاں لب و عارض و زلف و کنار کہاںاب اپنا بھی میرؔ سا عالم ہے ٹک دیکھ لیا جی شاد کیا
امن عالم کی خاطرجنگ یگوں سے جاری ہے
ہر نفس منت کش آلام ہےزندگی شاید اسی کا نام ہے
اٹھتے جاتے ہیں بزم عالم سےآنے والے تمہاری محفل کے
بندش الفاظ جڑنے سے نگوں کے کم نہیںشاعری بھی کام ہے آتشؔ مرصع ساز کا
رسوا اگر نہ کرنا تھا عالم میں یوں مجھےایسی نگاہ ناز سے دیکھا تھا کیوں مجھے
گھٹائیں اودی اودی میکدہ بر دوش فصل گلنہ جانے لغزش توبہ سے ایمانوں پہ کیا گزری
اس کو ناقدریٔ عالم کا صلہ کہتے ہیںمر چکے ہم تو زمانے نے بہت یاد کیا
صید خائف وہ ہوں اس صید گہہ عالم میںاپنے سائے کو سمجھتا ہوں کہ صیاد آیا
کٹا نہ کوہ الم ہم سے کوہ کن کی طرحبدل سکا نہ زمانہ ترے چلن کی طرح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books