aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baarisho.n"
دھوپ نکلی ہے بارشوں کے بعدوہ ابھی رو کے مسکرائے ہیں
رنگوں کی بارشوں سے دھندلا گیا ہے منظرآیا ہوا ہے کوئی طوفان آئنے میں
دل بجھا بجھا ہو تو کیا برا ہے رونے میںبارشوں کے بعد انجم آسماں نکھرتا ہے
ابھی تو میں نے فقط بارشوں کو جھیلا ہےاب اس کے بعد سمندر بھی دیکھنا ہے مجھے
میں بارشوں میں بہت بھیگتا رہا عابدؔسلگتی دھوپ میں اک چھت بہت ضروری ہے
خواب ٹھہرے تھے تو آنکھیں بھیگنے سے بچ گئیںورنہ چہرے پر تو غم کی بارشوں کا عکس ہے
وہ جب بھی آیا بہت تیز بارشوں جیساوہ جس نے چاہا مجھے سرمئی گھٹا رکھنا
خفا ہو مجھ سے تو اپنے اندروہ بارشوں کو اتارتی ہے
غبار وقت میں اب کس کو کھو رہی ہوں میںیہ بارشوں کا ہے موسم کہ رو رہی ہوں میں
آندھیوں سے ڈرتا ہوں بارشوں سے ڈرتا ہوںجب سے میں نے ڈالا ہے اک مکان شیشے کا
مجھے درد کی بارشوں میں بہا کروہ رہنا ترا بے خبر یاد آیا
میں کہ کاغذ کی ایک کشتی ہوںپہلی بارش ہی آخری ہے مجھے
مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نےمن اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی بن نہ سکا
اس امید پہ روز چراغ جلاتے ہیںآنے والے برسوں بعد بھی آتے ہیں
اس نے بارش میں بھی کھڑکی کھول کے دیکھا نہیںبھیگنے والوں کو کل کیا کیا پریشانی ہوئی
تمام رات نہایا تھا شہر بارش میںوہ رنگ اتر ہی گئے جو اترنے والے تھے
غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیںتو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں
پیاسو رہو نہ دشت میں بارش کے منتظرمارو زمیں پہ پاؤں کہ پانی نکل پڑے
دھوپ نے گزارش کیایک بوند بارش کی
بارش شراب عرش ہے یہ سوچ کر عدمؔبارش کے سب حروف کو الٹا کے پی گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books