aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baavajuud"
اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجودمحسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
اس کو بھی یاد کرنے کی فرصت نہ تھی مجھےمصروف تھا میں کچھ بھی نہ کرنے کے باوجود
دیکھا مجھے تو ترک تعلق کے باوجودوہ مسکرا دیا یہ ہنر بھی اسی کا تھا
محفل میں چار چاند لگانے کے باوجودجب تک نہ آپ آئے اجالا نہ ہو سکا
ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجودآج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا
کرتا ہوں نیند میں ہی سفر سارے شہر کافارغ تو بیٹھتا نہیں سونے کے باوجود
میں کیا کروں کہ ضبط تمنا کے باوجودبے اختیار لب پہ ترا نام آ گیا
کوئی سبب تو تھا کہ غوثؔ فہم و ذکا کے باوجودکار ثواب چھوڑ کر کار گناہ میں رہے
اک دھوپ سی تنی ہوئی بادل کے آر پاراک پیاس ہے رکی ہوئی جھرنے کے باوجود
طوفان غم کی تند ہواؤں کے باوجوداک شمع آرزو ہے جو اب تک بجھی نہیں
نکلے کبھی نہ گھر سے مگر اس کے باوجوداپنی تمام عمر سفر میں گزر گئی
سب کا ہی نام لیتے ہیں اک تجھ کو چھوڑ کرخاصا شعور ہے ہمیں وحشت کے باوجود
کل چاند ڈگمگا کے سمندر میں گر گیاپھیلے ہوئے ستاروں کی بندش کے باوجود
حادثوں سے کھیلنے کے باوجودآج بھی ویسا ہوں کل جیسا تھا میں
احساس میں شدید تلاطم کے باوجودچپ ہوں مجھے سکون میسر ہو جس طرح
بونا تھا وہ ضرور مگر اس کے باوجودکردار کے لحاظ سے قد کا بلند تھا
تا عمر اپنی فکر و ریاضت کے باوجودخود کو کسی سزا سے بچانا محال ہے
فرط غم حوادث دوراں کے باوجودجب بھی ترے دیار سے گزرے مچل گئے
چلتا رہے جو آبلہ پائی کے باوجودمنزل کا مستحق وہی صحرا نورد ہے
تیری چاہت ہے خواب پاکیزہاک عبادت جو با وضو ہوگی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books