aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baazu-e-qaatil"
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہےدیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
کیوں شریک غم بناتے ہو کسی کو اے قتیلؔاپنی سولی اپنے کاندھے پر اٹھاؤ چپ رہو
ترک وفا کے بعد یہ اس کی ادا قتیلؔمجھ کو ستائے کوئی تو اس کو برا لگے
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
اٹھا پردہ تو محشر بھی اٹھے گا دیدۂ دل میںقیامت چھپ کے بیٹھی ہے نقاب روئے قاتل میں
چاہتا ہوں کہ ہو پرواز ستاروں سے بلنداور مرے حصے میں ٹوٹے ہوئے بازو آئے
آزمانا ہے تو آ بازو و دل کی قوتتو بھی شمشیر اٹھا ہم بھی غزل کہتے ہیں
نہ پڑھا یار نے احوال شکستہ میراخط کے پرزے کئے بازوئے کبوتر توڑا
رات دن بازوئے مژگاں پہ بندھا رہتا ہےہے مرا اشک مرے دیدۂ تر کا تعویذ
کام اب کوئی نہ آئے گا بس اک دل کے سواراستے بند ہیں سب کوچۂ قاتل کے سوا
آئی کیا جی میں تیغ قاتل کےکہ جدا ہو گئی گلے مل کے
چھپاتا کیا ہے منہ کب تک چھپے گاتجھے سب شہر قاتل جانتا ہے
نظارۂ قاتل نے کیا محو یہ ہم کوگردن پہ چمکتی ہوئی شمشیر نہ سوجھی
بہت قریب ہے مضطرؔ وہ زندگی کا نظامنظر نہ آئے گا جب کوئی بسمل و قاتل
ایک کو ایک نہیں رشک سے مرنے دیتایہ نیا کوچۂ قاتل میں تماشا دیکھا
جبیں پر سادگی نیچی نگاہیں بات میں نرمیمخاطب کون کر سکتا ہے تم کو لفظ قاتل سے
دیکھ دامن گیر محشر میں ترے ہوئیں گے ہمخوں ہمارا اپنے دامن سے نہ اے قاتل چھڑا
تیز کب تک ہوگی کب تک باڑھ رکھی جائے گیاب تو اے قاتل تری شمشیر آدھی رہ گئی
حضرت داغؔ ہے یہ کوچۂ قاتل اٹھئےجس جگہ بیٹھتے ہیں آپ تو جم جاتے ہیں
تیر قاتل کو کلیجے سے لگا رکھا ہےہم تو دشمن کو بھی آرام دیے جاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books