aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bach"
لوگ کانٹوں سے بچ کے چلتے ہیںمیں نے پھولوں سے زخم کھائے ہیں
سوچتا ہوں کہ اس سے بچ نکلوںبچ نکلنے کے بعد کیا ہوگا
بچ جائے جوانی میں جو دنیا کی ہوا سےہوتا ہے فرشتہ کوئی انساں نہیں ہوتا
لمحے اداس اداس فضائیں گھٹی گھٹیدنیا اگر یہی ہے تو دنیا سے بچ کے چل
دریا کے تلاطم سے تو بچ سکتی ہے کشتیکشتی میں تلاطم ہو تو ساحل نہ ملے گا
مجھ سے بچ بچ کے چلی ہے دنیامیرے نزدیک خدا ہو جیسے
غیر کی نظروں سے بچ کر سب کی مرضی کے خلافوہ ترا چوری چھپے راتوں کو آنا یاد ہے
گناہ گار کے دل سے نہ بچ کے چل زاہدیہیں کہیں تری جنت بھی پائی جاتی ہے
وقت پیری دوستوں کی بے رخی کا کیا گلابچ کے چلتے ہیں سبھی گرتی ہوئی دیوار سے
شکیبؔ اپنے تعارف کے لیے یہ بات کافی ہےہم اس سے بچ کے چلتے ہیں جو رستہ عام ہو جائے
موج موج طوفاں ہے موج موج ساحل ہےکتنے ڈوب جاتے ہیں کتنے بچ نکلتے ہیں
کیا عجب کار تحیر ہے سپرد نار عشقگھر میں جو تھا بچ گیا اور جو نہیں تھا جل گیا
تیز دھوپ میں آئی ایسی لہر سردی کیموم کا ہر اک پتلا بچ گیا پگھلنے سے
راہ رو بچ کے چل درختوں سےدھوپ دشمن نہیں ہے سائے ہیں
آنکھ اٹھائی ہی تھی کہ کھائی چوٹبچ گئی آنکھ دل پہ آئی چوٹ
مانا کہ زلزلہ تھا یہاں کم بہت ہی کمبستی میں بچ گئے تھے مکاں کم بہت ہی کم
ہمارے سانس بھی لے کر نہ بچ سکے افضلیہ خاکدان میں دم توڑتے ہوئے سگریٹ
چلتے ہیں بچ کے شیخ و برہمن کے سائے سےاپنا یہی عمل ہے برے آدمی کے ساتھ
زوروں پہ سلیمؔ اب کے ہے نفرت کا بہاؤجو بچ کے نکل آئے گا تیراک وہی ہے
چلے جائیے مجھ سے دامن بچا کرتصور سے بچ کر کہاں جائیے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books